گلبرگہ14جون
افضال محمودفرزندجناب محمود احمد مرحوم سابق مئیر گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب محمود احمد میمورئیل ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ اور محمود اسٹدی سرکل کے زیر اہتمام 15جون 2017کو شام 5بجے بمقام امپیرئیل گروپ آف ایجوکیشن ،فرسٹ فلور، مدینہ ٹاور،ہاگرگہ کراس ،گلبرگہ میں سمینار بعنوان آئی اے ایس اور کے اے ایس امتحانات کی تیاری کس طرح کریں اور سمیانار منعقد ہوگا۔ گلبرگہ کے ہونہار طالب علم اور سارے ملک میں شہر گلبرگہ اور ریاست کرناٹک کا نام بلند کرنے والے یو پی ایس سی امتحانات 2016میں ملک بھر میں 25واں رینک حاصلکرکے کامیاب ہونے شیخ تنویر آصف اس سمینار سے خطاب کریں گے ۔ شرکاء اجلاس کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے ضمن میں کئی ایک مفید معلومات فراہم کی جائیں گی اور اسٹڈی سرکل کی جانب سے مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات سے بھی وقاف کروایا جائیگا۔ واضح رہے کہ محمود احمد ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ کے سرپرست رکناسمبلی گلبرگہ و سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام ہیں۔اس سمینار میں شہر کے کئی اہم شخصیتیں شرکت کریں گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8971205540 اور 9739173592 پررابطہ کیاجاسکتا ہے۔