صدارتی انتخابات:این ڈی اے امیدوار کا اعلان 23کو،اتفاق رائے سے انتخاب چاہتے ہیں مودی

نئی دہلی، 14؍جون
ہندوستان کے 13ویں صدر کے الیکشن کے لیے عمل بدھ سے رسمی طور پر شروع ہو گیا ہے، لیکن سیاسی جماعتیں اب بھی اس عہدے کے لیے امیدوار کے انتخاب کو لے کر کسی آخری نتیجہ پر نہیں پہنچ پائی ہیں۔بی جے پی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں آج اس معاملے پر بات چیت ہوئی اور طے ہوا کہ نئے صدر کے لیے این ڈی اے کے امیدوار کے نام کا اعلان 23؍جون کو کیا جائے گا۔ادھر، صدارتی انتخابات کو لے کر اپوزیشن نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہے۔یو پی اے میں بھی اس معاملے پر غوروخوض کا سلسلہ جاری ہے اور آج شام کو اس سلسلہ میں میٹنگ بلائی گئی ہے۔صدارتی امیدوار کو لے کر وزیر داخلہ راج ناتھ اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے معاملے میں وزیر اعظم مودی کو معلومات دی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں 17پارٹیاں ان کے حق میں ہیں۔دراصل 25؍جون کو وزیر اعظم مودی امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے، ایسے میں ان کے اس دورے سے پہلے 23؍جون کو صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔23؍جون کو این ڈی اے کا امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی بھی بھی داخل کر ے گا۔بی جے پی نے صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور اطلاعات ونشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ آج بی جے پی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ان لیڈروں سے صلاح ومشورہ کیا گی ، بعد میں طے ہوا کہ امیدوار کے نام کا اعلان 23؍جولائی کو کیا جائے گا۔دراصل مرکزی حکومت اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کا رخ جاننا چاہتی ہے۔