شیخ مہ جبیں نے ا یس ایس سی میں 90 فیصد نمبرات لاکر نمایاں کامیابی حاصل کی

شیخ مہ جبیں نے ا یس ایس سی میں 90 فیصد نمبرات لاکر نمایاں کامیابی حاصل کی
ممبئی۔۱۴؍جون: نازش ھما قاسمی(ٓآمناسامنامیڈیا)آ ج مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈآف سیکینڈری اینڈہائرسکینڈری ایجوکیشن بورڈنے ایس ایس سی(دسویں کلاس)کانتیجہ شائع کیاہے۔ہرسال کی طرح امسال بھی بورڈ کے نتائج میں لڑکیوں نے بازی ماری۔نتائج کولے کرطلبہ وطالبات اورسرپرستوں میں بڑی بے چینی پائی جارہی تھی لیکن نتائج آتے ہی بہت سارے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے تووہیں دوسری جانب کچھ چہرے مرجھائے ہوئے بھی نظرآئے۔مجموعی طورپربورڈ کی کارکردگی عمدہ رہی اورتقریبا88؍فیصدسے زائدطلبہ وطالبات کامیاب ہوئے۔ممبئی کی مشہورتعلیم گاہ انجمن اسلام سے ملحق ادارہ ڈاکٹراسحاق جمخانہ والاگرلزہائی اسکول کانتیجہ بہت ہی شانداررہا۔اسکول کی ہونہارطالبہ شیخ مہ جبیں دبیراحمدنے 90؍فیصدنمبرات حاصل کرکے اپنے اسکول میں نمایاں رہیں وہیں انہوں نے اپنی کوچنگ کلاس وکٹری کوچنگ کلاسیزمیں اول رہیں۔واضح رہے کہ شیخ مہ جبیں بہار کے سیتامڑھی ضلع کے مشہور قصبہ رامپور خورد سے تعلق رکھتی ہیں۔ شیخ مہ جبیں کی نمایاں کامیابی پرانہیں چہارجانب سے مبارکبادی پیش کی جارہی ہیں۔اس موقع پرمبارکباددینے والوں میں بصیرت میڈیاگروپ کے چیف ایڈیٹرمولاناغفران ساجدقاسمی اوردیگراراکین سرفہرست ہیں ۔واضح رہے کہ شیخ مہ جبیں نانازش ہماقاسمی کی بھانجی ہیں۔