بیدر شہر کے مسلم ریٹائرڈ انجینئروں کی جانب سے بیدر بیت المال کا قیام ملت کے دردرکھنے والے مُخیر حضرات‘سرمایہ داروں سے زکواۃ ‘صدقات اور ڈونیشن کے ذریعے تعاون کی اپیل

بیدر۔12؍جون۔(محمدامین نواز بیدر) ۔
بیدر شہر میں اس پُر آشوب دور میں آئے دن دیکھا جارہا ہے کہ بیدر شہر کے چند محلہ جات میں غربت کے بوجھ سے دبے خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔آج وقت کی سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ بیدر شہر میں بیت المال کا قیام عمل میں آئے ۔ایسے صحت مند معاشرے کاقیام جو سود کی لعنت سے پاک ہو‘ اسی مقصد کے تحت بیدر شہر کے ریٹائرڈ مسلم انجینئروں کی جانب سے بیدر بیت المال کا قیام عمل میں آیا۔جس کے تحت شہر کے مُختلف محلہ جات میں بیت المال کی شاخیں قائم کرکے معاشرے کے پسماندہ اور مستحق افراد کی مدد کرنا‘ حالات کے مطابق مُختلف قسم کے پروگرام ترتیب دے کر لوگوں کو خود کفیل بنانا‘ملت کے حاجت مندافراد کی مالی مدد کرکے انھیں ان کے پیروں پر کھڑا کرنا‘ جس کیلئے امدادی رقوم کا بہتر اور منظم طریقے سے استعمال ‘بلا سودی قرض فراہم کرکے بے روزگار کو خود کفیل بنانا ہے۔ان خیالات کا اِظہار جناب محمد امجد علی‘ مؤظف انجینئر‘جناب سید ذاکر حسین مؤظف انجینئر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انھو ں نے کہا کہ مذکورہ بالا صورتحال کیلئے پورے منصوبہ بند طریقے سے بیدر شہر کے تمام محلہ جات کاخصوصی طورپر سلم ایریا کا مکمل تفصیلات کیلئے سروے کیا جائے گا۔اس کے بعد بے روزگار اور غریب افراد کیلئے سلم علاقوں میں مُختلف محلہ جات میں تربیتی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ ان مراکز میں کمپیوٹر ‘زردوزی‘ ٹیلرنگ‘ مہند ڈیزائن‘ دستکاری اور اس جیسے دیگر فنون سکھائے جائیں گے۔بے روزگا رنوجوانوں کو نرسنگ اور آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اور انھیں باضابطہ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائیگا۔شہر کے مُختلف مساجد میں بیدر بیت المال انفارمیشن نوٹس بورڈ لگائے جائیں گے۔ ان بورڈ کے ذریعہ لوگوں کو اقلیتوں کیلئے جاری سرکاری اسکیمات ‘اسکالر شپ ‘ملازمتیں اور اس جیسی دیگر معلومات فراہم کرائی جائیں گی۔ ہر محلہ میں ایک روم مدرسہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس کے ذریعہ خواتین اور لڑکیوں کو دینی تعلیم اور قُرآن پڑھنا سکھایا جائے گا۔اس کے علاوہ IAS,IPS,KASاور اس جیسے دیگر امتحانات کیلئے نہ صرف ضروری معلومات لوگوں تک پہنچائی جائیں گی بلکہ اُمیدواروں کو مُختلف قسم کے سہولیات بھی فراہم کئے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ بیدر بیت المال ٹرسٹ زکواۃ کو غریب طلباء کیلئے تعلیمی وظائف‘ غریب وبے سہارا لڑکیوں کی شادیوں میں امداد‘ غرباء مساکین اور بے سہارا لوگوں کا علاج‘ بیوہ اور معذور لوگوں کیلئے وظائف‘سودی قرض میں پھنسے لوگوں کو قرض سے نجات دلانے میں مدد کرنا‘ آفات سماوی اور حادثات سے متاثر افراد کی مدد کرنا۔مسافروں کی مدد کرنا ‘بیدر بیت المال ٹرسٹ امدادی رقوم ‘عطیات اور ماہانہ ڈونیشن کی رقوم کو خود کفیل بنانے کیلئے تجارتی قرض‘ تعلیمی قرض‘ غریب لڑکیوں کی شادیوں میں قرض فراہم کرنا‘ علاج معالجہ کیلئے قرض فراہم کرنا ‘چھوٹے تاجروں کی ترقی کیلئے تجارتی قرض فراہم کرنا ۔ٹھیلہ گاڑی‘ سلائی مشین اور اس طرح کے دیگر کاروبار کیلئے قرض فراہم کرنا اور ایسے ادارہ جات کا قیام جہاں بے روزگار نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ دی جاسکے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکے۔ اور اپنے خاندان کی کفالت کرنے کیلئے لائق ہوسکے۔اور بیدر بیت المال نے خاص طورپر محسوس کیا کہ معاشرہ میں لڑکیوں کی شادی ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اس لئے فری میاریج بیورو کا قیام ضروری ہے ۔ انھو ں مُخیر حضرات اور ملت کے درد رکھنے والے سرمایہ دارافراد سے درمندانہ گذارش کی ہے کہ وہ اپنے زکواۃ ‘صدقات ‘عطیات ‘ڈونیشن دے کر ہمارے ان مقاصد کے ذریعے کارِ خیر میں شریک رہ کر ثواب حاصل کریں ۔انفرادی زکواۃ سے بہتر اجتماعی زکواہ دینا ہے۔بیدر بیت المال کو صدقات ‘عطیات‘ ڈونشین اور دیگر اعانتیں دینے کیلئے ان موبائیل نمبرات 8105484024, 8951033346,9738429429,7899940719, 8050419916, 9483837064, 8884373744پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔یا Acoount No:5344201000190IFC Code CNRB0005344‘CANARA BANK old city bidar میں جمع کرایا جاسکتا ہے۔