دکان کے مالک پر لگائے الزام

محلہ عبدالحق باشندہ محمد انوار نے ایس ڈی ایم کو دیے شکایتی مکتوب میں کہا کہ جامع مسجد کے سامنے اس کی جوتے کی دکان ہے،جس کا وہ گزشتہ کئی برسوں سے کرایہ دیتا آ رہا ہے، اس کے بعد بھی دکان کے مالک کے ذریعہ طاقت کے زور پر دکان خالی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ گزشتہ دن دکان مالک نے غیر قانونی طریقہ سے دکان پر تالے لگا دیئے، جس سے اس کی روزی روٹی بحران میں پڑ گئی ہے۔متاثہر نے ایس ڈی ایم سے دکان کھلوانے کی فریاد کی ہے۔