زمین مافیاؤ ں پر کھیتی کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ایس ڈی ایم کورٹ پہنچ کر دھرنے پر بیٹھی دو بہنیں

دیوبند،12؍ جون(سمیر چودھری)
ناگل تھانہ علاقہ کے باشندہ شفیق احمد کی بیٹیوں نے ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر زمین مافیاؤں پر ان کی زمین پر غیر قانونی طور سے قبضہ کرنے کا الزام لگایا،متاثرہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے ایس ڈی ایم اور ڈی ایم کے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں لیکن کوئی ان کی سن نہیں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے مجبور ہو کر وہ ایس ڈی ایم کورٹ پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئی۔تھانہ ناگل علاقے کے باشندہ شفیق احمد کی بیٹی اور مہہ جبیں اور شبنم نے بتایا کہ ان کھیت سے بچت کے نام پر چکبندی محکمہ نے جو زمین نکالی تھی اس پر چک بنا کسی دوسرے کو دینے کے بجائے مافیاؤ کو دے دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مافیا قسم کے لوگ گزشتہ دس سالوں سے بچت کی زمین کے نے ان کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کئے ہوئے ہیں اور انہیں کاشت نہیں کرنے دے رہے ہیں۔متاثرہ بہنو نے انتظامیہ سے بچت کی زمین سے الگ ان کی زمین کی پیمائش کرامر ملزمان سے انکی زمین دلانے کی فریادکی ہے۔ ایس ڈی ایم رام ولاس یادو نے بتایا کہ کیس کی معلومات لیکرملزمان کے خلاف کارروائی کرا متاثرین کو انصاف دلائیں گے۔