نوکری کے لئےطالبعلموں کا انتخاب

دیوبند،12؍ جون(سمیر چودھری)
وزیر اعظم کوشل کیندر کے مظفرنگر روڈ پر واقع دفتر پر آج پلسمنٹ پروگرام منعقد ہوا،جس میں کئی کمپنیوں کی طرف سے انٹرویو کی بنیاد پر طالبعلموں کا انتخاب کیا گیا۔ آج انفنٹی انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں چل رہے کوشل کیندر میں ہوئے پلیسمنٹ میں فیلڈ ٹیکنیشین ٹریڈ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء نے حصہ لیا۔ الیکٹرانک سیکٹر سے انکیس وغیرہ کمپنیوں کی طرف سے بچوں کے انٹرویو لئے گئے۔ مرکز آپریٹر دھیرج چوہان نے کہا کہ طلبا ء وطالبات کو معیاری تعلیم اور روزگار دلانے کے مقصد سے وزیر اعظم کوشل کیندر کھولے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کافی تعداد میں بچوں کا انتخاب کمپنیوں میں ہوا ہے۔۔اس موقع پر دھرنجے سنگھ، سلل کمار، دیپک ،پردیپ نہرا وغیرہ موجود رہے۔