خدمت رضاء الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ :مولانا حسن الہاشمی ادارہ خدمت کی خلق کی جانب سے سیکڑوں مستحقین کے مابین کپڑے و روح افزا تقسیم
دیوبند،12؍ جون(سمیر چودھری)
ادارہ خدمت خلق دیوبند کی جانب سے محلہ ابوالمعالی میں واقع مدرسہ مدینۃ العلم میں سیکڑوں ضرورت مندوں، غرباء و مستحقین کے مابین کپڑے اور رورح افزا کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر شہر کے معززین موجود رہے اور انہو ں نے ادارے کے اس اقدام کو سراہا اور قدردانی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ادارہ خدمت خلق کے صدر مولانا حسن الہاشمی نے کہاکہ خدمت خلق دوسری عبادتوں کی طرح ایک عبادت ہے ۔ انہوں نے کہا نماز روزے کے اہتمام سے انسان جنت کا مستحق بنتا ہے اور اللہ کے بندوں کی خدمت کرنے سے وہ اللہ کی رضا حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے خدمت پسندیدہ عمل اور جو رضاء الٰہی کابہترین ذریعہ ہے ،اسلئے ہمیں بڑھ چڑھ کر اپنی حیثیت کے مطابق اس طرح کے کار خیر میں حصہ لینا چاہئے۔مولانا نے کہاادارہ خدمت خلق گزشتہ 35سالوں سے اس طرح کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ادارہ مختلف اوقات میں ضرورت مند عوام میں ضرورت کی چیزیں تقسیم کرکے ہر سال اپنی موجودگی درج کراتا ہے اور ضرورت مندوں کی دعاؤ ں کا حق دار بنتا ہے۔ ادارہ خدمت خلق نے بلاتفریق ومذہب وملت خدمت خلق کا ایک شاندار ریکارڈ بنایا ہے ، ادارہ خدمت خلق کو دیوبند اور بیرون دیوبند کے ہزاروں عوام وخواص کی پذیرائی حاصل ہے۔ اس پروگرام میں سید مشتاق،سرتاج انصاری، راشد قیصر، ۔ربیع ہاشمی، عاطف ہاشمی، حارث عثمانی، ذاکر عثمانی، روش، حسان عثمانی، نصر الٰہی، راجبیر وغیرہ موجود رہے