مہاراشٹر :ایچ ایس سی کے نتائج ظاہر ،کو کن کی لڑکیاں ٹاپ پر

مجمو عی نتیجہ 89.50؍ فیصد
ممبئی ڈیویژن کے نتائج مایوس کُن ، کو لہاپور دوسری پو زیشن پر ، طلبہ کو مارک شیٹ9؍ جو ن کو تقسیم کی جائے
ممبئی ۳۰؍ مئی ( عزیز اعجاز؍روزنامہ ممبئی اردو نیوز )مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجو کیشن سرٹیفکٹ (پو نہ) کے زیر اہتمام ماہ فرو ری اور مارچ 2017؍ میں منعقدہ ( HSC) امتحانات کے نتائج کا آج اعلان آن لائن کر دیا گیا ۔اس بار پو رے مہاراشٹر میں کو کن ڈیویژن 95.20؍ فیصد سے ٹاپ پر رہا جبکہ کو لہا پو ر91.40؍ فیصد سے دوسرے پو زیشن پر رہا ۔اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لڑکیاں نے بازی ماری اور اِن کے مجمو عی نتائج 93.05؍ فیصد رہے جبکہ لڑکوں کے نتائج کا فیصد 86.65؍ رہا ۔بو رڈ کے چیئر مین گنگا دھرمہا منے نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ اِمسال ریاست کے کُل 9؍ ڈیویژن سے ایچ ایس سی کا امتحان دینے کے لئے مجمو عی طو ر پر 14؍ لاکھ 31؍ ہزار 365؍ طلبہ نے رجسٹریشن کر وایا تھا لیکن اِن میں سے 14؍ لاکھ 29؍ ہزار 478؍ طلبہ امتحان میں کامیاب ہو ئے ۔ اس کے علاوہ دیگر ڈیویژن کے نتائج اس طرح رہے ۔ممبئی ( 88.21) پو نہ ( 91.16) او رنگ آباد ( 89.83)ناسک (88.22) ناگپو ر( 89.05) کو لہا پو ر( 91.40) لاتو ر(88.22)امراوتی کا نتیجہ (89.12) فیصد رہا ۔ اسٹیٹ ایجو کیشن بو رڈ سے مو صو لہ خبروں کہ بمو جب ریاست بھر میں فیکلٹی وائز نتائج اس طرح رہے، سائنس اسٹریم ( 95.85؍ فیصد ) کامرس ( 90.57؍ فیصد ) آرٹس ( 81.91؍ فیصد ) اور ایم سی وی سی کے نتائج کا فیصد 81.68؍ رہا ۔بو رڈ چیئرمین نے مزید بتایا کہ آئندہ ماہ9؍ جو ن کو صبح 11؍ بجے طلبہ کی مارکس شیٹ اُن کے متعلقہ کالجوں میں بھیج دی جائے گی جہاں دو پہر 3؍ بجے کے بعد وہ اپنی مارکس شیٹ حاصل کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ اگر کسی طالب علم کو اپنے مارکس کم آنے یا کسی مضمون میں ناکام ہو جانے پر اعتراض ہے تو ایسے طلبہ 31؍ مئی تا 9؍ جو ن کے درمیان اپنے کالجوں سے فارم حاصل کر کے ایچ ایس سی ڈویزنل بو رڈ واشی میں عرضیاں دیںسکتے ہیں لیکن جوابی پرچوں کی زیراکس کاپی حاصل کر نے کے لئے طلباء کو 400؍ رو پئے فیس ادا کر نا ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو مضامین میں ناکام ہو نے والے طلباء کے لئے دو بارہ امتحان دینے کی تاریخ 11؍ جو لائی طے کی گئی ہے اور اس امتحان میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا عمل3؍ جو ن سے شروع ہو گا ۔ ۔بعد ازیں آج ایچ ایس سی امتحانات میں کامیاب ہو نے والے طلبہ کو وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور وزیر تعلیم ونود تائو ڑے نےمبارکباد دیتے ہو ئے ان کے رو شن مستقبل کے لئے نیک خو ہشات کا اظہار کیا ۔ بتایا جا تا ہے کہ9؍ جو ن کو بو رڈ کی جانب سے طلباء کو تقسیم کی جانے والی مارک شیٹ کے بعد مہاراشٹر میں ٹاپ کر نے والے طلباء کو منترالیہ میں وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کے ہاتھوں اعزاز سے نو ازہ جائے گا ۔