محمد مزمل انصاری رئیس احمد کی ایچ ایس سی میں شاندار کامیابی

ممبئی۔۳۰؍مئی (اسٹاف رپورٹر) آج ایچ ایس سی کا رزلٹ آگیا ، طلباء میں مسرت و شادمانی کا ماحول ہے،کامیاب طلباء کے چہرے خوشی سے تمتمائے ہوئے ہیں ۔ وہیں روزنامہ ممبئی اردو نیوز کے رکن رئیس احمدکے صاحبزادے نے بھی ایس آئی ڈبلیو ایس کالج (وڈالا، ممبئی) سے ایچ ایس سی بورڈ امتحان میں 65.38مارکس لاکر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طارق منصوری نے رئیس احمد کوان کے صاحبزادے کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ لائق تحسین ہیں کہ آپ کے فرزند نے ایچ ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے خود کا اور آپ کا نام روشن کیا ، اسی طرح دیگر احباب نے بھی انہیں اس کامیابی پر ڈھیروں مبارکباد اور دعاؤں سےنوازتے ہوئے کہا کہ خدا مستقبل میں بھی اسے مزید کامیابیوں سےہم کنار کرےاور اس کا تعلیمی سفر کامرانیوں کے ساتھ جاری رہے ۔