شاہین پی یو کالج کے جی ناصر حسین نے کے سی ای ٹی میں ریاستی سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا

بیدر میں جشن کا ماحول ‘شاہین ادارہ جات میں شاندار تقریب کا انعقاد
بیدر۔30؍مئی۔(محمدامین نواز بیدر)۔جنوبی ہند کے ریاست ِکرناٹک کے شہر بیدر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے والا تعلیمی ادارہ ’’ شاہین اداہر جات بیدر ‘‘کے طالبِ علم جی ناصر حسین نے حال ہی میں پی یو سی سالِ دوم کے امتحان میں تاریخ ساز نتائج لائے اور آج کے سی ای ٹی کے نتائج کا اعلان ہوا جس میںجی ناصر حسین نے ریاستی سطح پر میڈیکل میں تیسرا رینک لاکر شاہین ادارہ جات کیلئے اور ایک مرتبہ نئی تاریخ رقم کی ہے ۔گذشتہ سال شاہین پی یو کالج کی طالبہ وچنا شری نے بھی ریاستی سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا تھا۔بیدر شہر میں جشن کا ماحول ہے ۔پی یو سی سالِ دوم کے نتائج میں بیدر ضلع کا آخری مقام آیا تھا جس سے بیدر میں مایوسی چھاگئی تھی ‘لیکن شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم نے KCETمیں ریاستی سطح پر تیسرا رینک حاصل کرکے بیدر ضلع میں مایوس چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں ۔اس سلسلہ میں شاہین ادارہ جات بیدر میں جشن کا ماحول تھا طلباء و طالبات نے اپنی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے نعرہ بلند کررہے تھے اور وکٹوری نشان بتاکر مسرت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے صحافیوں کو بتایا کہ آج شاہین پی یو کالج کے طلباء نے ریاست میں اور ایک مرتبہ نام روشن کیا ہے ۔جی ناصر حسین انتہائی ذہن اوربلند حوصلہ رکھ کر محنت کرنے والے طالبِ علم ہیں ۔محنت ہی انسان کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے ۔انھو ںنے کہا کہ ناصر حسین نے پی یو سی سالِ دوم کے تاریخ ساز نتائج جس میں انھوں نے PCMBمیں98.25فیصد ‘PCBمیں 97.66فیصد اور PCMمیں100فیصد نشانات حاصل کئے ‘ ان کا منجملہ نتیجہ جس میں وہ 95.66نشانات حاصلرہا ۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ جی ناصر حسین بیالوجی کے تھیوری میں کچھ پوائنٹ کمی کی وجہ سے ریاستی سطح پر تیسرا رینک حاصل کئے ہیں جبکہ وہ دوسرا رینک کے بالکل قریب ہیں ۔انھو ںنے بتایا کہ اللہ کا احسان کا ہے کہ ہم نے اپنے ادارہ میں طلباء کو جس طرح تعلیمی تربیت ماہر و تجربہ کا رلیکچرر کی نگرانی میں دے رہے ہیں اس کا یہ نتیجہ ہے کہ آج شاہین دوسری مرتبہ ریاستی سطح پر KCET میں تیسرا رینک حاصل کرکے اپنا منفرد مقام بنایا ہے ۔انھوں نے علامہ اقبال کا شعر کا مصرعہ اولی کہتے ہوئے کہا کہ شاہین کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا ۔انھو ںنے اُمید ظاہرکی ہے کہ آئندہ سال KCETمیں ریاستی سطح پر پہلا ‘دوسرا اور تیسرا مقام شاہین پی یو کالج کے طلباء و طالبات حاصل کریں گے۔ انھوں نے KCETکے شاندار نتائج پر اطمنان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ NEETمیں کے امتحان کے نتائج میں بھی شاہین ادارہ جات شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ میڈیکل میں ایک فیصد نشستیں شاہین ادارہ جات کے طلباء و طالبات حاصل کریں گے۔ اور ہمارا مشن 2020کامیاب ہوکر رہے گا ۔٭٭٭