برلن میں بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی مودی سے ملاقات

برلن ۔۳۰؍مئی: (یواین آئی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ پرینکا نے مسٹر مودی کے ساتھ ملاقات کی اپنی تصویر کو ٹوئٹر کے ذریعہ اشتراک کرتے ہوئے لکھا "وزیر اعظم کے ساتھ آج صبح ملاقات ہوئی، انہوں نے مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنے مصروف شیڈول میں مجھے ملاقات کرنے کے لئے وقت دیا۔پرینکا نے کہا کہ یہ ایک خوشگوار اتفاق ہے کہ وہ برلن میں ہیں اور وزیراعظم نریندرمودی بھی برلن کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ پرینکا ان دنوں برلن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔