رمضان المبارک کے موقع پر ممبئی اور دہلی کی مساجد اور بازاروں میں رونق

نئی دہلی؍ممبئی۔۲۷؍مئی:(بی این ایس)  مقدس مہینہ رمضان کو لے کر دارالحکومت دہلی سمیت ممبئی کی مساجد اورمسلم اکثریتی علاقے میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔اتوارسے رمضان شروع ہورہاہے۔ایک طرف جہاں مساجد میں صفائی کے ساتھ ساتھ رنگائی پتائی شروع ہو گئی ہے وہیں دہلی کے چاندنی چوک، ادرلوک، سیلم پور، شاہدرہ اور ممبئی کے بھنڈی بازار، مدنپورہ، ناگپاڑہ، کماٹی پورہ ،سائن، کرلاسمیت تمام بازار بھی افطار اور سحری کے وقت ٹیبل کو لے کر تیار کئے گئے اسلامی کیلنڈرسے مارکیٹ سج گیا ہے رونق بڑھ گئی ہے۔مارکیٹوں میں مذہبی نصوص اور کتابوں کے ساتھ ٹوپیوںکی مانگ بڑھ گئی ہے۔مسلم اکثریتی محلوں میں مٹھری، سویاں فین، کیک رس، کھجور کی دکانیں سجنے لگی ہیں۔رمضان کے دنوں میں مساجدمیں نمازیوں کی تعداد میں آج اضافہ دیکھاگیا۔اس کے لئے مساجد میں اضافی صفائی اور پانی کا بھی انتظام کیاجارہاہے۔اورتراویح شروع ہوچکی ہے ۔مسجد کمیٹی اور مقامی لوگوں کی مدد سے ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی افطار پارٹی کا انعقاد کیا جانا ہے۔جامع مسجد، فتح پوری مسجد، نظام الدین درگاہ، نظام الدین مرکز کے علاوہ ادرلوک کے مساجد میں پورے مہینے اجتماعی افطار پارٹی کاانعقادکیاجاتاہے۔وہیں ممبئی کی جامع مسجد، چونا بھٹی مسجد، مینارہ مسجد، حمیدہ مسجد اور دیگر تمام بڑی مساجد میں بھی افطار کا انتظام کیاجاتا ہے۔