یوپی میںنسلی تشدد کے بڑھتے واقعات پرہرضلع میں مظاہرہ کرے گی کانگریس
لکھنو27مئی:ریاستی صدر راج ببر نے تمام ضلع، شہر کانگریس صدورکوہدایت نامہ بھیج کر ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں بھی نسلی واقعات پائے جاتے ہوں،ان کے خلاف گاندھی وادی طریقے سے آواز بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ منعقد کریں اور اس سے متعلق میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کوپیش کرکے معاشرے کے ہر طبقے کے تئیں پارٹی کی پالیسیوں کے مطابق ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ریاستی ترجمان ذیشان حیدرنے کہاکہ مرکز اور ریاست میں جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی حکومت آئی ہے تب سے سماج میں نسلی تشددپھیلتاجا رہاہے۔ریاست میں جب سے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت حکمران ہوئی ہے تب سے نسلی انماد کے واقعات میں سیلاب ساآگیاہے جوایک تشویش کا موضوع ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی قومی سیاسی پارٹی ہونے کے ناطے اپنافرض سمجھتی ہے کہ نسلی تشددکے واقعات میں دن بدن ہو رہے تحاشا اضافہ کے معاملے میں مداخلت کرکے معاشرے کے تمام طبقات کے مفادات کا تحفظ کرے۔اسی لیے ریاستی صدر نے تمام ضلع،شہرکانگریس صدورکوبھیجے سرکلر میں یہ ہدایات دی ہیں۔