یوگی حکومت لاء اینڈرآرڈرمیں فیل
ہرطرف خوف کاماحول،دلتوں کودبایاجارہاہے
کشمیرمیں غداروں کوشہ دے رہیں مودی،تشددسے پاکستان کوفائدہ ہوگا
سہارنپور بارڈر پر متاثرہ خاندان سے راہل گاندھی نے ملاقات کی،نوکریوں کے وعدے پربھی مودی سرکارکوگھیرا
نئی دہلی27مئی:کانگریس نائب صدر راہل گاندھی ہفتہ کو نسلی تشدد سے متاثر سہارنپور کے متاثر خاندانوں سے ملنے پہنچے۔یہاں انہوں نے کچھ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔راہل گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت لاء اینڈرآرڈرپرفیل ہے۔اس ملک میں جوطاقتور نہیں ہے، وہ ڈراہواہے۔اس طریقے سے ملک کو نہیں چلایا جا سکتا۔راہل گاندھی نے کہاکہ سہارنپورجاناچاہتاتھا،مجھے جانے نہیں دیاگیا۔اصل میں وہ مجھے یوپی بارڈرپرروکے تھے، میں اٹھ کریہاں آگیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے ہندوستان میں غریب، کمزور کے لئے جگہ نہیں ہے۔دلتوں کو دبایا جا رہا ہے۔یہ پورے ہندوستان میں ہورہاہے۔کانگریس نائب صدر نے کہا کہ مجھے انتظامیہ نے کہا ہے تو میں واپس جا رہاہوں۔جیسے ہی یہاں مسئلہ ٹھیک ہو گا، وہ مجھے گاؤں میں لے جائیں گے۔راہل گاندھی نے کہاکہ جموں وکشمیرجل رہاہے۔کانگریس پارٹی جموں و کشمیر میں امن لائی تھی۔وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں غدار طاقتوں کو شہ دے رہے ہیں۔کانگریس نائب صدرنے کہا کہ جموں و کشمیر میں جب امن ہوتا ہے، توہندوستان کو فائدہ ہوتاہے۔تشدد ہوتا ہے، تو پاکستان کو فائدہ ہوتاہے۔یہ کام وزیر اعظم مودی کررہے ہیں۔انہوں نے مودی کونوکری دلانے کاوعدہ بھی یاددلایااورکہاکہ اب تک نوجوانوں کوروزگارنہیں ملا۔مودی صرف لمبی لمبی تقریرکرتے ہیں۔ راہل کا قافلہ کرنال ہوتے ہوئے یمنانگر کے راستے سہارنپور کی طرف روانہ ہواتھا۔وہیں انتظامیہ نے راہل کی اس سفر کے پیش نظر یوپی ہریانہ سرحد پر بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کررکھاتھا۔راہل کی قیادت کے لئے یوپی اور ہریانہ کے مقامی کانگریسی لیڈر بھی جمنا پل پر بڑی تعداد میں موجودتھے۔