صدر کے عہدہ کا امیدوار طے کرنے سے پہلے اپوزیشن سے کریں گے تبادلہ خیال:امت شاہ
نئی دہلی27مئی:بی جے پی صدر امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی پارٹی حکمران اتحاد کی جانب سے صدر کے عہدے کا امیدوار طے کرنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔اپوزیشن پارٹیاں اس اعلیٰ آئینی عہدے کے لئے مشترکہ امیدوارکھڑاکرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔بی جے پی صدر اگرچہ اس بارے میں سوالات کو ٹال گئے جس میں ان سے پوچھاگیاتھاکہ کیا بی جے پی اس بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے بنانے کی کوشش کرے گی۔امت شاہ نے کہاکہ اتفاق رائے ایسا لفظ ہے جسے خوبصورت طریقے سے استعمال میں لایاجاتاہے۔لیکن ہم سب کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ہم اپوزیشن کے ساتھ بھی بات کریں گے۔قابلِ ذکرہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس اور لیفٹ فرنٹ نے کہاہے کہ اگربی جے پی قیادت این ڈی اے ہندوتوکی طرف جھکائو والے کسی امیدوار کو منتخب کرے گی تب اپوزیشن کی جانب سے سیکولر امیدوار اتارا جائے گا۔اگرچہ حکمراں اتحاد اس بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے رخ کی طرف سے متاثر دکھائی دے رہا ہے کیونکہ صدر کے لئے ہونے والے انتخابات میں تعدادان کے حق میں ہے۔امت شاہ نے اگرچہ صدر کے لئے این ڈی اے کے امیدوار کے ممکنہ ناموں پرکچھ بھی بولنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی ہم نے کسی نام پرکوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔ہم سب سے پہلے این ڈی اے کے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اس کے بعد اپوزیشن سے بات چیت کریں گے۔بی جے پی قیادت این ڈی اے پارٹیوں کے ووٹوں کی تعدادتقریباََ 5.38لاکھ ووٹ ہیں۔این ڈی اے کوجگن موہن ریڈی کی حمایت ملنے سے اس نے اکثریت کا ہندسہ پار کر لیاہے۔ٹی آر ایس نے بھی حمایت دینے کا اشارہ دیا ہے۔بی جے پی کو تمل ناڈو میں انادرمک کے دونوں دھڑوں کی حمایت کی امیدہے۔صدرکے عہدہ کے لئے انتخابات جولائی میں ہونے ہیں۔