دہشت گردوں کے خلاف تازہ جھڑپوں میں ایک ترک فوجی شہید،متعدد ذخمی

انقرہ۔ 26 مئی (یو این این) آعری اور وان کے درمیانی علاقے تیندورک پہاڑ پر دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک ترکی فوجی شہید ہوگیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق تیندروک پہاڑ پر عسکریت پسندوں نے بہت سی گاڑیوں کو نذر آتش کیا جس کے بعد ان کے خلاف فوجی آپریشن کیا گیا۔اس فوجی آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔