فوٹو ۔۔ محمود علی ایم ایل سی
آمنا سامنا بیورو چیف سہارنپور( احمد رضا) بہوجن سماج پارٹی کے سربراہ ایم ایل سی محمود علی ایم ڈی نے کہاہیکہ گؤ کشی کے نام پر مسلم فرقہ پر حملہ، آذان کے نام پر ہنگامہ، مسجد پر تالہ ڈالنا، سلاٹر ہاؤس کی آڑ میں مسلمانوں کوتنگ اور پریشان کئے جانے کے بعد اب دلتوں پر حملہ اور ذاتیات پر مبنی بہتان ترا شی جیسے تنازعات سے ماحول کو جان بوجھ کر بگاڑنے کی کوششیں لگاتار جاری ہیں دودھلی کے بعد شبیر پور اسکے بعد دلتوں کی گرفتاری کے علاوہ ریاستی سطح پردلت ، ہندو مسلم اور برادری وار فسادات، ریپ اور لوٹ پاٹ کی بڑھتی وارداتیں اسبات کیضامن ہیں کہ سرکار آپسی بھائی چارہ اور امن وامان قائم رکھنے میں فیل ہوچکی ہے عوام مہنگائی اورفسادات کے خوف کے بھوت کا شکار بناہواہے سہارنپور میں بیس اپریل سے چھہ مئی کے بیچ تینفساد ہوچکے ہیں پولیس انتظامیہ عام لوگوں کا تحفظ کرنے میں مجبور لگ رہی ہے جگہ جگہ دلتوں اور مسلمانوں کو تنگ اور پریشان کئے جانیکے علاوہ جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہاہے جو ایک غیر آئینی قدم ہے ۔ ایم ایل سی محمود علی ،ایم ڈی نیواضع کیاہیکہآج ریاستی سطح پر عوام کا بھروسہ سرکار سے اٹھ چکاہے سرکار حق اور انصاف کے معاملات میں ہر زاوئے سے ناکام ثابت ہورہی ہے اسی حکومت پر کہ جس کا خفیہ ایجنڈ مسلمانوں اور دلتوں کو ذلیل وخوار کرنے کا ہے اکثر سیاسی جماعتیں اور ، حکومتیں الیکشن کے ایام میں خاص طور سے مسلمانوں کی ہمدردی کی بات کرتی ہیں ان کی تعلیمی پسماندگی پر کھڑیال کے آنسو بہاتی ہیں تا کہ ان کا قیمتی ووٹ اپنے پالے میں ڈالا جا ئے لیکنایسی سرکاریں کامیابی کے بعد اپنے خفیہ ایجنڈوں پر گامزن ہو جاتی ہیں اور مسلم قوم کے مسائل بھول جاتی ہیں زور دیکر کہاکہریاست کی موجودہ سرکار تہمت پرستی، فرقہ پرستی اور ہندو مسلمانوں کے بیچ پیدا کی جانیوالی نقصان دہ مسائل حل کرنے اور بلاوجہ کی سیاسی تکرار کو روکپانے کے علاوہ عوام کے آپسی تنازعات کے بیچ پیدا ہونے والی رنجشوں کو کنٹرول کرپانے میں بھی ابھی تک پوری طرح سیناکام ہے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ ان سچائیوں کو مسلمان پھر بھول جاتے ہیں اور سچ وجھوٹ کے فرق کو پہچانے بغیر ہی اپنا ووٹ بیکار کرتے رہتے ہیں ۔بہوجن سماج پارٹی کے سربراہ ایم ایل سی محمود علی ،ایم ڈی نے کہاکہ اس لئے آج ضروری ہیکہ مسلمان تعلیم کے میدان بغیر بیسا کھی کے آگے آئیں خد تعلیم حاصل کریں اور اپنے بچوں کو بھی بہتر سے بہتر تعلیم دلائیں تاکہ ہمارے بیچ اختلافات اورتنازعات پیدا کرنیوالے سیاسی لوگ ہمارا بے وقوف بنانے سے باز رہیں ! بہوجن ملک کے ۸۵ فیصد عوام کی نمائندہ جماعت ہے، مخالفین ہماری مقبولیت سے حسد رکھتے ہوئے کچھ بھی کہیں مگر یہ سچ ہے کہ بہوجن سماج پارٹی ہی فرقہ پرستی، کنبہ پروری اور لسانی اختلافات کی سخت مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ سبھی مذہبوں کا احترام کرنیوالی صاف ستھری سیاسی جماعت ہے جو عوام کیلئے اور عوام کی اپنی جماعت ہے ۔ بی ایس پی قائد ایم ایل سی محمود علی ،ایم ڈی نے سب سے پچھڑے گھاڑ علاقہ میں اسکول، اسپتال، پانی کے ٹینک، پائپ لائنیں اور روزگار کے ذرائع بناکر جو ملی کام انجام دیاہے وہ ہر نظریہ سے بہتر مانا جارہاہے۔