(آمناسامنا بسہارنپور (اسٹاف رپورٹر
طاہر پور جاٹوں والا ضلع سہارنپور میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، ایک سڑک حادثہ میں گاؤں کے یاسین، سنجیدہ، چھوٹا، زبیر جاں بحق ہوگئے اور کئی افراد شدید زخمی ہوگئے، آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگرولی ضلع سہارنپور کے زیر قیادت ملی کونسل کا ایک وفد طاہر پور پہنچاجس میں خاص طور سے ڈاکٹر محمدمشرف سلمانی بلاک صدر ملی کونسل ساڈھولی قدیم اور قاری محمد جابر امام جامع مسجدطاہر پور ساتھ تھے وفدنے متأثرین کے اہل خانہ منصور، منگتا، اسحاق، منظور اوردیگر اعزہ واقرباء سے ملاقات کی اور شہداء کیلئے دعاء مغفرت کرائی نیز انتہائی غمخواری اور دردمندی کا اظہار کیا ، یاد رہے کہ ملی کونسل ایک ایسی فعال اور متحرک تنظیم ہے جو ملت اسلامیہ ہند کی ہرطرح کی خدمت ونصرت کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے اور اس کے ہر دکھ اور درد کو اپنا محسوس کرکے اس کو دور کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتی ہے ، خاص طور سے ملی کونسل ضلع سہارنپور ایک نئی شاہراہ پر گامزن ہے، جو پورے علاقہ کے تمام احوال پر خاص نظر رکھتی ہے اور ضرورت مندوں کی بروقت مدد ونصرت کرتی ہے،