دودھلی کے بعد آج بھگوا دہشت پسندوں نے کیا دلتوں پر جانلیوا حملہ سہارنپور کے بڑگاؤں میں ٹھاکروں کا دلتوں پر حملہ

آمنا سامنا بیورو چیف سہارنپور( احمد رضا) ضلع کے تھانہ بڑگاؤں کے گاؤں ہاشم پورہ میں آج دوپہر ٹھاکر فرقہ کے افراد نے مہارانا پرتاپ جینتی کے جلوس کے دوران پھر سے سہارنپور کے دودھلی فساد کی یاد تازہ کردی ہے جس طرح دودھلی میں بھاجپائیوں نے جبریہ طور سے بابا صاحب کی شوبھا یاترا نکال کر مسلم فرقہ کو سبق سکھانیکا ناکام اور شرمناک قدم اٹھایاتھا آج صبح پھر سے اسی طرز پر بھاجپا کے ٹھاکر گروپ کے طاقتور افراد نے مہارانا پرتاپ جینتی کا جلوس نکالتے ہوئے بیہودہ حرکات انجام دیتے ہوئے بابا صاحب کی مورتی کو توڑا، دلت افراد پر حملہ کیا اور دلتوں کے مندر پر بھی دھاوابولا نتیجہ کے طور پر دونوں جانب سے ہاشم پورہ میں گھنٹے بھر تک زبردست پتھراؤ، آگ زنی اور فائزنگہوتی رہی درجن بھر افراد بری طرح سے مجروح ہوئے ایک کی موت واقع ہوگئی ہے اور لاکھوں کی املاک کو بھی آگ کے حوالہ کردیاگیاہے لگاتار پتھراؤ کی وارداتیں گھنٹوں تک جاری رہی ہیں اس فساد کی خبر سے آس پاس کے گاؤں بھی افراتفری کا ماحول بنا رہا ایک خبر کے مطابق اس فساد میں آج دلت فرقہ کا جانی اور مالی نقصان کافی ہوا ہے ایک پچیس سالہ نوجوان نے اسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیاہے فساد کے دو گھنٹہ بعد سینئر افسران موقع پر پہنچے اور ملزمان کو سبق سکھانے کا عہد دہرایا لیکن فساد کے چھہ گھنٹوں بعد بھی اصل ملزم آزاد گھوم تے دیکھے گئے ہیں اس واقعہ نے ضلع کی ہوا کو پھر سے زہر آلودہ بنا دیا ہے درجن بھر سے دلت گاؤں کے ہزاروں افراد میں ٹھاکروں کی شرمناک حرکت کے خلاف غصہ دیکھنے کو مل رہاہے علاقہ کے علاوہ ضلع بھر کے حساس علاقوں میں فورس تعینات کردیگئی ہے پولیس گشت بھی بڑھائی جارہی ہے افسران نے گاؤں میں ڈیرہ جمالیاہے ضلع مجسٹریٹ ناگیندر پرتاپ سنگھ اورپولیس کپتان سبھاش چند دوبے نے کہاہے کہ حالات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے گشت جاری ہے ایف آئی آر پر بھی غور کیا جارہاہے دونوں افسران نے موقع پر پہنچ کر فسادیوں کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاوعن کی مانگ کی ہے۔ فوٹو۔۔ پتھراؤ اور آگزنی