بڑی خبر : ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا، فیس بک لائیو میں کیا اعلان
بغاوت کے درمیان ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے
بڑی خبر : ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا، فیس بک لائیو میں کیا اعلان
بغاوت کے درمیان ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے
ممبئی آمنا سامنا میڈیا: مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فیس بک لائیو میں راجیہ کے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسکا اعلان کیا۔ ادھو نے ودھان پریشد کی رکنیت بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے
مہاراشٹر میں برسراقتدار جماعت شیو سینا میں چل رہی بغاوت کے درمیان ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے
ممبئی: مہاراشٹر میں برسراقتدار جماعت شیو سینا میں چل رہی بغاوت کے درمیان ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
خیال رہے کہ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیو سینا کے قانون سازوں کا ایک دھڑا ادھو ٹھاکرے سے علیحدہ ہو گیا ہے۔ اس دھڑے کا کہنا ہے کہ ادھو ٹھاکرنے اقتدار کے لالچ میں بال ٹھاکرے کے ہندوتوا کے نظریہ سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے شہروں کے نام تبدیل کرنے کے فیصلہ کو اسی زاویہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھراشیو کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ نام تبدیل کرنے مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ کابینہ کی میٹنگ میں ادھو انتہائی جذباتی ہو گئے اور کہا ’’ہمیں اپنوں نے دھوکہ دیا ہے، ڈھائی برس میں ہونے والی غلطیوں کے لیے معذرت کرتا ہوں۔‘‘