ناگپور – حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند ناگپور کے زیر اہتمام بہت سے مقامات پر عید ملن پروگراموں کا انعقاد ہوا۔
ناگپور سینٹرل کی جانب سے وطنی بہنوں کے ساتھ عید ملن پروگرام محترمہ ڈاکٹر صبیحہ خان، ناظمہ شہر، حلقہ خواتین ،جماعت اسلامی ہند ناگپور کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی گاندھی باغ تحصیل پولیس کی پی آئ محترمہ ترپتی سوناونے موجود رہیں۔
پروگرام کاآغاز قرآن کی تذکیر سے کیا گیا۔ اردو کے ساتھ ساتھ مراٹھی اور انگریزی میں ترجمہ پیش کیا گیا۔
محترمہ زاہدہ انصاری،مقامی ناظمہ،ناگپور سنٹرل نے جماعت اسلامی ہند کا تعارف پیش کیا۔
گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی ممبر مہوش منیرہ نے جی۔آئ۔او،سی۔آئ۔سی اور سی۔سی کا تعارف پیش کیا۔
محترمہ رمانہ کوثر نے "اسلام کا سندیش عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پوری انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند کے ذریعے لئے جانے والے پروگرام کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے روزہ اور زکوٰۃ کے مقاصد بھی بیان کیے ۔
مہمان خصوصی محترمہ ترپتی سوناونے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم خواتین اسلام کی پابندی کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج میں سدھار کے لئے کام بھی کر رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اسکولی تعلیم کے ساتھ اخلاقی اقدار کی تعلیم بھی ضروری ہے۔
لیڈی پولس کانسٹیبل محترمہ سرلا گایکواڑ نے نوجوان بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ موبائل فون کے استعمال میں احتیاط برتیں۔سوشل میڈیا کا احتیاط سے استعمال کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنی عزت و ناموس کی حفاظت خود کریں۔
محترمہ ڈاکٹر صبیحہ خان نے اپنے صدارتی خطاب میں انھوں نے مختلف ایشوز پر بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم بچیاں بہترین تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ دستور میں دیے گۓ مذہبی حقوق ،تہذیب و ثقافت کی روشنی پر انہیں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حلقہ خواتین ناگپور بہت سی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے سماج اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے APCR کی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
محترمہ صفیہ انجم کے ہدیہ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
اس پروگرام میں کثیر تعداد میں بہنیں اور بچیاں موجود تھیں۔
نظامت کے فرائض سفیدہ بانو نے انجام دیا