سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول میں سوشل سائنسز نمائش کا کامیاب انعقاد
ممبئی:
آج بروز جمعرات بتاریخ 24 فروری 2022 کو ممبئی کے گوونڈی علاقے میں نئی قیام ہوئی سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول میں سوشل سائنسز اور سائنسی نمائش کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
اس نمائش کا افتتاح علاقے کے کاپوریٹر محترمہ عائشہ رفیق شیخ صاحبہ نے کیا۔ اس موقع پر اردو سیکنڈری کی BO محترمہ خان نسرین آرزو صاحبہ، m east کی BO محترمہ عارفہ سلیم شیخ صاحبہ، مجیب مومن صاحب، سبکدوش معلمہ محترمہ سعیدہ مقادم مس، شیخ سبھا کے عابد شیخ سر، نجمہ انصاری آپا بھی موجود تھے۔
محترمہ عائشہ شیخ نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسی طرح سے محنت کرتے ہوئے انجینئر، ڈاکٹر، ٹیچر بن کر سب کا نام روشن کیجئے۔ انہوں نے طلباء کی کاوشوں پر مسرت کا اظہار کیا۔ اور طلباء کو آئیندہ بھی اس طرح کے سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے ترغیب دیئے۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب احمد شاہ سر، اصغر سر اور اسلم سر نے مہمانان کا گل دے کر استقبال کیا۔
تاریخ جغرافیہ شہریت اور سائنس کے 160 سے زائد مختلف اور بہترین ماڈلز اور پروجیکٹس بچوں نے بڑی محنت سے بنائے اور اس کو پیش کرنے کی کوشش کیے۔ کچھ طلباء نے مراٹھی کے چارٹس بھی بنائے۔ ان پروجیکٹس کو بنانے اور اُن کی رہنمائی اصغر سر، نورالعین مس اور محمد اسلم سر نے کیں۔
ان ماڈلز کو جانچنے کا کام محترم عارف مہمتولے سر، عارف اعظمی سر ، پروفیسر وسیم شیخ سراور اکبر خان سر نے بخوبی اور بہتر انداز میں ادا کیں۔ ان ججز نے طلباء کو مفید اور کارآمد باتیں بھی بتائی۔ اور ہر دو گروپس میں سائنس اور سوشل سائنس کے اول، دوم اور سوم انعامات دیے جائیں گے ان شاء اللہ۔
سیکنڈری کے بیٹ آفیسر محترمہ خان نسرین آرزو نے ایسے پروگرام منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایم ایسٹ کی بیٹ آفیسر محترمہ عارفہ شیخ صاحبہ طلباء کے پروجیکٹس سے بہت متاثر ہوئے اور طلبہ کو ایسے ہی آگے بڑھتے رہنے کے لئے متوجہ کیا۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب احمد شاہ سر نے بھی طلباء کو کارآمد باتیں بتائیے اور اُن کو رہنمائی کی۔
اس نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے عالیہ مس، اصغر سر، سمیہ مس، نورالعین مس اور محمد اسلم سر نے بڑی محنت کیں۔ اسکول کے سابق طلباء نے بھی اس نمائش کیلئے محنت کیں۔ جس میں رضوان، سرور، ذیشان، شاہد، ربانی، نوید پیش پیش تھے۔
لاک ڈاؤن کے بعد یہ بڑی سرگرمی تھی جس میں طلباء میں کافی جوش و خروش تھا۔