*آل انڈیا ملی کونسل میرا بھاٸندر و پالگھر یونٹ کی منعقدہ خصوصی میٹنگ کی رپورٹ*
دور حاضر میں ہندوستانی مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد و اتفاق کا ہونا نہایت ضروری ہے ، مختلف ملی تنظیموں کا بھی آپس میں تال میل اور شیرازہ بندی ہونی چاہیٸے ، آپس کا انتشار ہمارے لٸے بہت نقصان دہ ہے ۔ یہ بیان حضرت مولانا عبد القدوس شاکر حکیمی صاحب مدظلہ العالی صدر آل انڈیا ملی کونسل میرا بھاٸندر و پالگھر یونٹ نے تنظیم کی اس اہم خصوصی میٹنگ میں دی جو بتاریخ 7 / نومبر 2021 بروز اتوار دارالعلوم رحمانیہ ، جے امبے نگر ، بھاٸندر ویسٹ میں منعقد ہوٸی تھی ، مولانا موصوف نے مزید فرمایا کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر اور مسالک کو پس پشت ڈالتے ہوٸے امت کے عمومی مساٸل کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کو مصاٸب و آلام کے بھنور سے نکالنے کی راہ فراہم کرنی ہے ۔
تنظیم کے جنرل سیکریٹری شمیم ریحان ندوی نے کہا کہ امت کے اہل علم اور دانشوروں کو امت کی رہنماٸی کے لٸے آگے آنا چاہیٸے ، تمام شعبہ ٕ حیات میں ان کو قاٸد کی ضرورت ہے ، امت کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑنا ہے ، ان کی نیا پار لگانا ارباب حل وعقد کی ذمےداری ہے ۔
تنظیم کے سکریٹری مولانا شمیم اختر ندوی صاحب نے فرمایا کہ ہندوستان کے اندر مسلم قیادت میں موروثیت کا خاتمہ نہایت لازمی ہے ، اس کی وجہ سے ہمارے درمیان صحیح قیادت کا فقدان ہے اس سے امت کا بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے ۔
تنظیم کی اس اہم خصوصی میٹنگ میں ایجنڈا کے مختلف نکات کے مطابق مقامی طور پر خصوصی ممبر سازی مہم چلانےکا فیصلہ کیا گیا ، مختلف مواقع پر مسلمانوں کی تربیت و اصلاح کے لٸے اجلاس منعقد کرنے کے بارے میں اتفاق راٸے قاٸم ہوا ۔ نیز تنظیم کے ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لٸے تنظیم کے ہر رکن اور ممبر سے مالی تعاون پیش کرنے کی اپیل کی گٸی ۔
میٹنگ کا آغاز حافظ عبد اللہ جمال کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔
اس میٹنگ میں شریک ہونے والے اراکین و ممبران تھے مولانا سرفراز قاسمی (وسٸی ) ، مولانا وزیر عالم قاسمی ( ویرار )، مولانا انظار رحمانی ( نالا سوپارہ ) ، مولانا احتشام عزیزی (میراروڈ) ، مفتی ابو الکلام قاسمی ( میرا روڈ) ، حافظ شفیق رحمانی ( میرا روڈ ) ، حافظ عبداللہ جمال ( بھاٸندر) ، قاری عبد الحسیب ( بھاٸندر) ، مولانا خورشیدعالم شمسی (بھاٸندر) صاحبان ۔