گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی کو صدمہ !

گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی کو صدمہ !
الحاج گلزار احمد اعظمی (سکریٹری قانونی امدادکمیٹی،جمعیۃعلماء مہاراشٹر) کی برادر زادی ’’شاہدہ عبد الخالق‘‘ (65؍سال)کرلا ،ممبئی کامختصر علالت کے بعد22؍اکتوبر2021ء کو بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحومہ کو پندرہ دن قبل تکلیف کا احساس ہوا، اہل خانہ نے علاج و معالجہ کے لئے ماہر ڈاکٹروں سے مراجعت کی ،اور ڈاکٹروں کے مشورے سے آپریشن کروایا گیا ، لیکن مرحومہ جاں بر نہ ہوسکیں اور جان جاں آفریں کے حوالہ کر دیا ۔
نماز جنازہ شب ساڑھے دس بجے مولانا لیاقت علی قاسمی صدر جمعیۃعلماء بی وارڈ،سائوتھ زون،ممبئی اور امام و خطیب بی آئی ٹی بلاک ،ابراہیم رحمت اللہ روڈ ،ممبئی کی امامت میں ادا کی گئی اورکثیر تعداد میں سوگواروں کی موجودگی میںمرین لائن بڑا قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔
پسماندگان میں شوہر،ایک بیٹا اورتین بیٹیوں ،پوتے پوتیوں اور نواسے،نواسیوںسے بھرا پرا کنبہ ہے ۔
مرحومہ کے انتقال پرجانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیۃعلماء ہند ، مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر )و دیگر اراکین نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان بالخصوص گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی سے تعزیت مسنونہ کی،اور دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین
جمعیۃعلماء مہاراشٹر جملہ مصلیان و ائمہ مساجد اور وابستگان جمعیۃ سے درخواست کرتی ہے کہ مرحومہ کے لئے بلندی درجات اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں۔
جمعیۃعلماءمہاراشٹر