ملی تنظیموں کی جانب سے رابندر سدن کے قریب رانو چھایا منچ پر آسام میں مبینہ جبری انخلاء کے دوران پولیس فائرنگ اور عمر خالد، خالد سیفی، مولانا کلیم صدیقی سمیت دیگر بیقصور افراد کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی جلسے کا انعقاد

ملی تنظیموں کی جانب سے رابندر سدن کے قریب رانو چھایا منچ پر آسام میں مبینہ جبری انخلاء کے دوران پولیس فائرنگ اور عمر خالد، خالد سیفی، مولانا کلیم صدیقی سمیت دیگر بیقصور افراد کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسے سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا ابو طالب رحمانی، کلکتہ خلافت کمیٹی کے جنرل سکریٹری ناصر احمد، جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے سکریٹری شاداب معصوم، جمیعت العلماء ہند کلکتہ کے صدر حافظ عبدالرزاق نقشبندی، جمیعت اہلحدیث کے مولانا معروف سلفی، بنگلہ بچاو سمبیدھان بچاو منچ کے کنوینر چھوٹن داس، مشہور شاعر پرسون بھومک، ڈاکٹر کیا گپتا، بندی مکتی کمیٹی کے بھانو سرکار، سماجی کارکن عمر اویس، پروفیسر ڈاکٹر ظفیر احمد، محترمہ تسنیم انجم وغیرہ نے خطاب کیا۔