درالعلوم دیوبند کے مایہ ناز استاذ ،بلند پایہ ادیب،نمونۂ اسلاف *مولانا عبد الخالق سنبھلی نائب مھتمم دارالعلوم دیوبند* آج طویل علالت کے بعد ہم سبھی کو داغ مفارقت دے گئے۔
درالعلوم دیوبند کے مایہ ناز استاذ ،بلند پایہ ادیب،نمونۂ اسلاف *مولانا عبد الخالق سنبھلی نائب مھتمم دارالعلوم دیوبند* آج طویل علالت کے بعد ہم سبھی کو داغ مفارقت دے گئے۔
انا لله وانا اليه راجعون
آپکے سانحہ ارتحال کے موقعہ پر قوم و ملت کی ممتاز شخصیات اور علماء و محدثین نے اپنے قلبی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
*عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل* نے مولانا کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حزن و ملال کا یہ طوفان رکنے میں نہیں آرہا ہے۔ قافلہ اہلِ علم کے سالار یکے بعد دیگرے رخصت ہورہے ہیں۔ ایک غم نہیں چھوٹتا کہ دوسرا غم آکھڑا ہوتا ہے۔
مولانا عبدالخالق سنبھلی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند کی وفات سے مجھے نہایت رنج و غم پہنچاہے۔
اللہ تعالیٰ نے مولانا کو جہاں ظاہری حسن و جمال عطا کیا تھا، وہیں باطنی طور پر بھی آپ نہایت پاکیزہ حسن و صفات کے حامل تھے۔ ان کی گفتگو میں جو متانت و سنجیدگی تھی وہ بلندیِ اخلاق کا اعلیٰ نمونہ تھی۔
دوران درس بھی نہایت باوقار اور شیریں انداز میں گفتگو فرماتے تھے۔
دارالعلوم دیوبند میں آپ سے بڑی مؤقر اور اہم ترین کتابیں وابستہ رہیں۔
آج علمی و ادبی طور پر دارالعلوم دیوبند کا ہر فیضیاب و منسلک مولانا کی وفات سے بے سہارا ہوگیا۔
انکی وفات سے ملک و ملت کو جو ایک عظیم دینی مخلص بزرگ شخصیت کاخلا ہوا ہے اللہ رب العزت اس کو انکے بدل سے پر فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کی بال مغفرت فرمائے۔
*مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور* نے مولانا کے انتقال پر ملال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا عبدالخالق سنبھلی قدس سرہ کی وفات سے مجھے ذاتی صدمہ پہنچاہے۔
ایک ایسے وقت میں جب کہ ملک کے مسلمان اپنے اعاظم ملت سے محروم ہوتے چلے جارہے ہیں، مولانا کا انتقال نہ صرف انکے اہالیان خانہ و متعلقین کیلئے دکھ بھرا ہے بلکہ یہ سانحہ ملت کا ایک عظیم نقصان ہے۔
آپ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم،جامع کمالات و محاسن اورایک فکر مند عالم دین تھے۔
ملت کو آپ پر ناز تھا،مگر عمر نے وفا نہ کی اور آج آپ ہمکو یتیم کرکے اس دنیا سے چلے گئے۔
مولانا کی تعلیمی ادبی اور دینی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
دعا ہیکہ اللہ پاک مولانا مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور اہالیان خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسکو پر فرمائے.