کونکن سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری میں تیزی لائے مہاراشٹر سرکار , ملی کونسل مہاراشٹر کی اپیل

کونکن سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری میں تیزی لائے مہاراشٹر سرکار , ملی کونسل مہاراشٹر کی اپیل

ممبئی 29 جولائی آل انڈیا ملی کونسل مہاراشٹر جنرل سیکریٹری شیخ نظام الدین شولاپوری

نے کونکن سیلاب متاثرین کی باز آبادکاری میں تیزی لانے کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو بالا صاحب ٹھاکرے سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی پانی نالوں اور راستوں کی صاف صفائی اور طبی سہولیات کو تیزی کے ساتھ یقینی بنایا جائے تاکہ جو ریلیف اور باز آبادکاری کا کام سرکاری اور غیر سرکاری سماجی تنظیموں کی جانب سے جاری ہے اس میں مشکلات حائل نہ ہو.. وہی ملی کونسل نے عوام سے بھی درخواست کی ہیکہ اب بھی کونکن سیلا ب متاثرین میں ضروریات زندگی کے لوازمات کی اشد ضرورت ہے اس لیے بلا مذہب و ملت اپنی بے لوث خدمات کو جاری رکھیں .. اور اللہ کی رضا کے مستحق بن جائیں