میمن چیریٹبل فورم جوگیشوری کے زیر اہتمام معذورں , بیواؤں اور مستحق افراد کو مفت برساتی , چھتریاں اور راشن کٹ کی تقسیم حیدرآباد ایم آئ ایم کے ممبر اسمبلی احمد بن عبدللہ بلالہ کے بدست مبارک
میمن چیریٹبل فورم جوگیشوری کے زیر اہتمام معذورں , بیواؤں اور مستحق افراد کو مفت برساتی , چھتریاں اور راشن کٹ کی تقسیم حیدرآباد ایم آئ ایم کے ممبر اسمبلی احمد بن عبدللہ بلالہ کے بدست مبارک
رپورٹر شاہین پٹیل : آمنا سامنا میڈیا
ممبئی جوگیشوری 27 جون 2021 بروز اتوار قلیدار گراؤنڈ جوگیشوری ویسٹ میں ریلیٹرس پرا ئیوٹ لیمیٹڈ بلڈر اینڈ ڈیولیپرس کے تعاون سے میمن چیریٹبل فورم جوگیشوری کے زیر اہتمام سکشم نامی سماجی سنستھا کے سینکڑوں معذورں , بیواؤں اور مستحق افراد کو مفت برساتی , چھتریاں اور راشن کٹ کی تقسیم حیدرآباد اہم آئ ایم کے ممبر اسمبلی احمد بن عبدللہ بلالہ کے بدست مبارک کی گئ
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمن نارتھ ویسٹ ضلع صدر فواج میمن نے مہمانوں کا پرتپاک اسقبال کیا –
اس موقع پر احمد بلالہ نے کہا کہ میمن چیریٹبل فورم کے ذمہ داران شببر میمن اور فواج میمن نے آج کے اس مشکل حالات میں جہاں ہر عام آدمی مالی پریشانی سے گزر رہا ہے ایسے میں اس طرح کی راحت کاری کی خدمات انجام دینا انسانی فریضہ ہے … جس کے لیے میمن براداران کی خدمات قابل قدر ہے …..
اس موقع پر پریس سے بات کرتے ہوئے میمن چیریٹبل فورم کے چیرمین شببر میمن نے کہا کہ ہم نے اپنی تکلیف کے دن دیکھے ہیں ہم جانتے ہیں غریبی کیا ہوتی ہے. آج کورنا وبا اور لاک ڈاؤن سے صحت مند لوگ مالی دشواری سے دوچار ہے… ایسے میں معذور لوگ بہت تکلیف میں یے اسی مقصد سے ہم نے سیوا بھاوی سنستھا ” سکشم ” کے تین سو سے زیادہ معذوروں کو رین کوٹ اور راشن کٹ تقسیم کیا ہے… سکشم کے فاونڈر ادھیکش منوج ایرے نے ریلیٹرس پرائیوٹ لمیٹیڈ بلڈر ڈیولیپرس کے چیرمین و سیکریٹری شببر میمن اور فواج میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو بہت لوگ مدد کرتے ہیں لیکن ایسا پروگرام میں نے آج تک نہیں دیکھا ہم نے شببر بھائ سے مدد مانگی تھی کہ معذور بھائیوں کو چھتری کی ضرورت ہے شببر بھائی نے آگے بڑھکر رین کوٹ اور راش بھی دیا جو ہمارے بھائیوں کو بڑی مدد ہے..
ملی کونسل ممبئی صدر راشد عظیم نے کہا کہ اس فلاحی تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ معذور افراد کی اکثریت غیر مسلموں کی تھی جس میں ذات پات اور فرقے کا کوئی بھید بھاؤ نہیں تھا .. جو ہماری قومی یکجہتی کی پہچان ہے.. یہ پروگرام شام کو چار بجے سے جاری رات آٹھ بجے اختتام پزیر ہوا جس میں تقریبا پانچ سو مدعوین کے ناشتے کا خصوصی اہتمام تھا