وقف کی زمینوں کا صحیح طرح سے استعمال کیے تو ہم اس قابل ہوسکتے ہیکہ کچھ خیرات ہم سرکاروں کو بانٹ سکتے ہیں
مہاراشٹر کے اندر جہاں جہاں پر بھی وقف کی زمینوں کا گورکھ دھندہ ہوا ہے اسے بیچا گیا ہے بانٹا گیا ہے ان سب کے اوپر ایف آئی ار رجسٹر کیا جاییگا
وقف کی زمینوں کا صحیح طرح سے استعمال کیے تو ہم اس قابل ہوسکتے ہیکہ کچھ خیرات ہم سرکاروں کو بانٹ سکتے ہیں
مجلس اتحادالمسلمین ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل
ممبئی جوگیشوری گلشن نگر میں مجلس اتحادالمسلمین کے آفس کا شاندار افتتاح
رپورٹر شاہین پٹیل : آمنا سامنا میڈیا
ممبئی جوگیشوری گلشن نگر میں مجلس اتحادالمسلمین کے آفس کا شاندار افتتاح ایم آئ ایم کے ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل اور حیدرآباد ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی احمد بن عبدللہ بلالہ کے بدست مبارک ہوااس موقع پر وقف کی جائیدادوں ,مسلمانوں کی قیادت اور ووٹوں پر قبضے کو لیکر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ مہاراشٹر کے اندر جہاں جہاں پر بھی وقف کی زمینوں کا گورکھ دھندہ ہوا ہے اسے بیچا گیا ہے بانٹا گیا ہے ان سب کے اوپر ایف آئی ار رجسٹر کیا جاییگا… انشاءاللہ میری خواہش رہے گی کہ بہت سارے لوگ اندر ( جیل) جائے اس میں وقف بورڈ کے پرانے ممبر ہو نئے ممبر ہو وقف بورڈ کے سابق چیرمین ہو یا نئے چیرمین ہو جن جن لوگوں نے اس کے اندر کھیل کھیلا ہے ان پر کارروائی ہوگی…اگر صرف وقف کی زمینوں کا صحیح طرح سے استعمال کیے تو ہم اس قابل ہوسکتے ہیکہ کچھ خیرات ہم سرکاروں کو بانٹ سکتے ہیں
مسلمانوں نے ہی اس کو لوٹ کر کھایا ہے.. وقف بورڈ کے کرمچاریوں نے لوٹ کر کھایا ہے
نیتاؤں نے لوٹ کر کھایا ہے
مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشن اور اسمبلی انتخابات کو لیکر ارادے ظاہر کرتے ہوئے ان لیڈران نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں مجلس اکیلے اپنی طاقت پر چناؤ لڑیگی سہارا تو کمزور لیتے ہیں.. ایم آئی ایم کے انتخاب لڑنے اور سیکولر ووٹوں کے بٹوارے پر ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ سیکولرلزم کیا ہے.. سیکولرزم کے نام پر یمارے ووٹوں کی ٹھکیدار ہے کیا کانگریس اور راشٹروادی کانگریس ہے ؟ ہمارے ووٹ ان کی جاگیر ہے کیا ؟ سب سے بڑے سیکولر ہم ہیں.
یوپی میں یوگی حکومت میں مولانا عمر گوتم اور مولانا جہانگیر قاسمی کی ظالمانہ گرفتاری پر امتیاز جلیل نے کہا کہ یہ آج ہو رہا ہے ایسی بات نہیں ہے اخلاق سے لیکر پہلو خان تک جتنے بھی ہمارے نوجوانوں کا سڑک پر قتل عام کیا جارہا ہے موب لنچنک کے نام پر… ہم سب صرف ٹی وی کے اندر دیکھ رہے ہیں لیکن ہمارا خون نہیں کھول رہا ہے .. مہمان خصوصی کے طور پر ایم آئی ایم ممبئی کے صدر فیاض احمد خان نے بھی اپنے بہت سے ممبران کے ساتھ شرکت کی
اس تقریب میں ایم آئ ایم کے ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل اور حیدرآباد ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی احمد بن عبدللہ بلالہ کے ہاتھوں رین کوٹ, راشن کٹ اور چھتریاں بھی تقسیم کی گئی ضرورت مند لوگوں میں … اس پروگرام کا انعقاد ایم آئی ایم نارتھ ویسٹ کے ضلع صدر فواج میمن نے کیا اور سبھی مہمانوں کا شاندار اسقبال کیا …