مولانا حلیم اللہ قاسمی کو صدمہ ! انتہائی افسوس کیساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹرکےجنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کی’’ خوش دامن صاحبہ ‘‘کا وطن (بگرا اول ،ضلع سنت کبیر نگر،یوپی)میں بدھ کی شب 3؍بجے طویل علالت کے بعدانتقال ہو گیا

مولانا حلیم اللہ قاسمی کو صدمہ !
انتہائی افسوس کیساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹرکےجنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کی’’ خوش دامن صاحبہ ‘‘کا وطن (بگرا اول ،ضلع سنت کبیر نگر،یوپی)میں بدھ کی شب 3؍بجے طویل علالت کے بعدانتقال ہو گیا ۔انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، نیک و صالحہ ،خوش خُلق، دینی غیرت و حمیت، خیر وہمدردی کے جذبات سے پُر، اور بہت سارے کمالات اور اوصاف حمیدہ کی مالک تھیں۔
نماز جنازہ اور تدفین آج بروز بدھ 30:03 آبائی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں عمل میں آئی ۔
پسماندگان( بیٹوں) میںحافظ ظہیر احمد ، مولانا عبد الاحدقاسمی ، مولانا عبد الصمدقاسمی ، حافظ عبد القادر،حافظ عبد القاہر، مولانا طاہرمظاہری ، اور مولانا عبد السلام قاسمی ، تین بیٹیاںاور پوتوں اور نواسوں سے بھرا پڑا کنبہ ہے۔
مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی (جنرل سیکرٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) کی خوش دامن صاحبہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب نے کہا کہ مرحومہ نے اپنے حسن تربیت سے اولاد صالح اور نیک بچوں کی ایک جماعت چھوڑی ہے جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے،
الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر و دیگر اراکین نے بھی اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے، قبر میں کروٹ کروٹ راحت نصیب فرمائے، کوتاہیوں کو در گزر فرمائے،سیئات کو حسنات سے مبدّل فرمائے، جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین
نیزائمہ مساجد ، ذمہ داران مدارس عربیہ، جماعتی احباب، اورعامۃ المسلمین سے مرحومہ کیلئے ایصالِ ثواب کی درخواست ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر