الحاج محمد سلیم گوڑ کا انتقال! جامع مسجد واکولہ، سانتاکروز، ممبئی کے چیف ٹرسٹی الحاج محمد سلیم گوڑ* کا مختصر علالت کے بعد کل قبل از جمعہ انتقال ہو گیا ۔انا للہ وإنا إلیہ راجعون
الحاج محمد سلیم گوڑ کا انتقال!
جامع مسجد واکولہ، سانتاکروز، ممبئی کے چیف ٹرسٹی الحاج محمد سلیم گوڑ* کا مختصر علالت کے بعد کل قبل از جمعہ انتقال ہو گیا ۔انا للہ وإنا إلیہ راجعون
مرحوم حاجی صاحب صوم و صلوۃ کے پابند دیندار، علماء کے قدردان تھے۔مرحوم کا جمعیۃ علماء ہند اور مہاراشٹر کے اکابر سے گہرا تعلق تھا۔ مرحوم جامع مسجد واکولہ، سانتاکروز ممبئی کے ٹرسٹی اور متعدد دینی مدارس اور مساجد کے بھی رکن تھے۔
نماز جنازہ اور تدفین واکولہ قبرستان سانتاکروز، ممبئی میں بعد نماز جمعہ سوگواروں کی موجودگی میں عمل میں آئی ۔
مرحوم کے انتقال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی، خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر مفتی محمد یوسف قاسمی نے اپنے گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت مسنونہ پیش کی اور کہا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر اس دکھ بھری گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مولانا نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، درجات کو بلند فرمائے، سیات کو حسنات سے مبدل فرمائے، جملہ پسماندگان اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
اءمہ مساجد، ذمّہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔
منجانب: جمعیۃ علماء مہاراشٹر