مولانامفتی مجتبی قاسمی اب نہیں رہے۔
حیدرآباد, مولانا عمر عابدین نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے یہ افسوس ناک آطلاع دیتے ہوئے کہا کہ
شکستہ دل، چشم پرنم اور ٹوٹتے حوصلے کے ساتھ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ المعهد العالي الإسلامي حيدراباد کے ایک ہونہار فرزند، صلاحیت اور صالحیت کی مجسم تصویر؛ برادرم مفتی مجتبی حسن قاسمی ابھی کچھ دیر قبل داغ فراق دے گئے۔
وہ دارالعلوم دیوبند کے فارغ اور بہار کی مردم خیز سرزمین کے سپوت تھے، گجرات کی ایک قدیم اور ممتاز درس گاہ دارالعلوم ماٹلی والا میں استاذ اور بحیثیت مفتی خدمات انجام دے رہے تھے، فقہ و فتاوی کا عمدہ ذوق رکھتے تھے، علمی مزاج و مذاق میں جادہ اعتدال اور فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے منہج کے امین و پاسدار تھے۔
ان کی وفات المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد، دارالعلوم ماٹلی والا گجرات اور دیگر علمی حلقوں کےلیئے بہت بڑا خسارہ ہے۔
بارالہا یہ کیا قیامت ہے!