افسوس صد افسوس مشفق و فعال شخصیت نیک انسان بے باک صحافی (اردو ٹائمزاور ممبئی اردو نیوز ) رفیع الدین رفیق کابروزجمعہ بعد مغرب آبائی وطن اورنگ آباد میں انتقال ہو گیا _مہاراشٹر کے ملی, تعلیمی, سماجی اور صحافتی ادارے اور حلقے سوگوار
افسوس صد افسوس مشفق و فعال شخصیت نیک انسان بے باک صحافی (اردو ٹائمزاور ممبئی اردو نیوز ) رفیع الدین رفیق کابروزجمعہ بعد مغرب آبائی وطن اورنگ آباد میں انتقال ہو گیا _مہاراشٹر کے ملی, تعلیمی, سماجی اور صحافتی ادارے اور حلقے سوگوار
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی کہ مشفق و فعال شخصیت نیک انسان بے باک صحافی(اردو ٹائمز) رفیع الدین رفیق کابروزجمعہ بعد مغرب انتقال ہو گیا ہے۔ملی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے اپنے گہرے غم کا اظہار کیا ہے _ تنظیم والدین ممبرا کوسہ. کے ذمہ دار جمال شیخ صاحب رفاہ عام یونایٹیڈ فورم ممبرا کے عہدیداران اور آل انڈیا ملی کونسل ممبئی یونٹ کے صدر و آمنا سامنا میڈیا کے ایڈیٹر و ڈائریکٹر راشد عظیم نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم رفیع الدین رفیع بے باک صحافی اعلی درجے کے نیک انسان ملت کے غم خوار تھے _ رفیع الدین رفیع صاحب نے "یونک ایجوکیشن فاونڈیشن اورنگ آباد ” کے ذریعے مہاراشٹر اور خصوصاً ممبرا کوسہ , بھیونڈی گونڈی سے کئی ہزار نو جوانوں کو مفت اعلیٰ تعلیم دلانے میں اہم خدمات انجام دی ہے مرحوم رفیع الدین رفیق one man show اور ایک LEGEND کی حیثیت رکھتے تھے .انکے اچانک ارتحال سے تعلیمی، سماجی، ملی دینی اور صحافتی میدان. میں ایک زبردست خلاء پیدا ہوگیا ہے ، اللہ ملت کو نعم البدل عطا فرمائے. آمین
اللہ ان کی مغفرت فرمائے، مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے، اپنے جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. تدفین کل رات ١٢ بجے خلدآباد انکے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی.
اللهم اغفر لها و ادخلها الجنة (آمین )