مدرسہ تعلیم القرآن قصبہ جھاڑون حلقہ گنگوہ ضلع سہارنپور میں خواتین کے لئےاجتماع, جس میں آسان اور سادہ نکاح کے سلسلے میں انکی ذہن سازی کی گئی

مدرسہ تعلیم القرآن قصبہ جھاڑون حلقہ گنگوہ ضلع سہارنپور میں خواتین کے لئےاجتماع, جس میں آسان اور سادہ نکاح کے سلسلے میں انکی ذہن سازی کی گئی

مدرسہ تعلیم القرآن قصبہ جھاڑون حلقہ گنگوہ ضلع سہارنپور میں خواتین کے لئے علاحدہ طور پر زیر نگرانی مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ایک دینی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں آسان اور سادہ نکاح کے سلسلے میں انکی ذہن سازی کی گئی۔اس دینی اجتماع میں خواتین کی نمائندگی حاصل کی گئی جس میں تقریبا 600 خواتین نے شرکت کی اور سادہ نکاح کے حوالہ سے اصلاحی بیانات سے مستفید ہوئیں۔
ابتدا میں رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی یوپی (مولانا ڈاکٹر) عبدالمالک مغیثی نے اس دینی اجتماع کے اھداف و مقاصد پر روشنی ڈالی اور موجودہ حالات کی روشنی میں آسان و سادہ نکاح مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں سیدہ صبوحی افتخارِ پرنسپل براؤن ووڈ پبلک اسکول سھارنپور نے مستورات سے گفتگو کرتے ہوئے سادہ نکاح کی اہمیت پر زور دیا اور شادی بیاہ کی تقریبات میں فضول رسومات اور بیجا اخراجات و مصارف سے گریز کرنے کی تلقین کی،اسی طرح انھوں نے اپنی تفصیلی گفتگو کے دوران میراث میں لڑکی کے شرعی حقوق پر توجہ دلائی۔
بعد ازاں عائشہ مدثر نے بھی اپنے بیان کے ذریعہ سے خواتین کو آسان اور مسنون نکاح کی ترغیب دی اور معاشرہ میں اسکے فوائد سے روشناس کرایا اخیر میں ثروت رضوان صاحبہ نے اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے مقررکردہ اقرار نامہ پر عہد دلایا اور اس مہم کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کی تلقین کی۔
پروگرام مولانا عارف رشیدی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض عالمہ فرحانہ عارف نے انجام دئے اور اس اصلاحی اجتماع نے خواتین پر گہرے تاثرات چھوڑے۔

شرکاء میں سید امیر حمزہ، قاری جاوید، قاری سھراب، قاری عدنان، مولانا شارق، قاری وسیم،مولانا مہربان رہے،جبکہ خواتین حضرات میں سے اسرانہ عارف،عالمہ رابعہ مہربان،افسانہ صادق،ثریہ،عالمہ شارقہ،اسرانہ مستقیم،عالمہ روبینہ خالد،عالمہ شائستہ،مینہ عالم،رانو عمران،شمشیدہ،حنیفہ،یاسمین فاریہ وغیرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔