سلطان پور وکاس سنگھ SVS
(علماء گروپ ) کی کرلا میں اہم میٹنگ
ممبئی:( محمد اسعد قاسمى کی رپورٹ )
30 مارچ 2021 بروز منگل سلطان پور وکاس سنگھ کے زیراہتمام (علماء گروپ) کی کرلا ویسٹ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جسکی صدارت مولانا عالم ندوی صاحب (سابق پروفیسر مہاراشٹرا کالج ممبئی) نے فرمائی۔
تلاوت کلام اللہ سے مجلس کا آغاز ہوا
مولانا انعام اللہ صاحب ( بانی سلطان پور وکاس سنگھ SVS ممبئی ) نے تنظیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتلایا کہ سلطان پور وکاس سنگھ کا مقصد ممبئی واطراف میں مقیم اہل سلطان پور کے مابین اتحاد و محبت کو پروان چڑھانا ‘ اور ضرورت مندوں کا اخلاقی اور اقتصادی تعاون کرنا ہے –
ابھی یہ تنظیم محض چار ماہ پہلے ہی وجود میں آئی ہے
الحمد لللہ ہر فیلڈ سے معززین بڑی تعداد میں جڑ رہے ہیں .
سلطان پور وکاس سنگھ SVS نے ڈاکٹرس ‘ لائرس ‘ بزنس مین ایجوکیشنسٹ اور علماء نیز نوجوانوں کے الگ الگ گروپ تشکیل دئے ہیں تاکہ میدان کار کی مناسبت سے ذمہ داریاں تفویض کی جاسکیں.
مولانا نے شرکاء سے اپیل کی کہ آپ حضرات ممبئی و اطراف میں مقیم اہل سلطان پور کو اس تنظیم کے مقاصد سے متعارف کروائیں اور سبھی کو اس سے جوڑنے کا کام انجام دیں ۔
ممبئ و اطراف کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء کرام نے اپنی اپنی آراء پیش کیں.
میٹنگ میں موجود مولانا مستقیم صاحب و مولانا نسیم صاحب اور دیگر شرکاء کی طرف سے ایک رائے یہ بھی آئی کہ سلطان پور کے جو بچے مالی کمزوری کی وجہ سے ڈراپ آؤٹ ہو جاتے ہیں انکی تعلیم کی تکمیل کے لئے سلطان پور وکاس سنگھ آگے آئیگا اور ڈراپ آؤٹ گراف روکنے کی ہر ممکن کوشش کریگا.
مولانا نسیم صاحب نے اجتماعی شادی کروانے کی تجویز پیش کی اور اس کے لئے عوام کے اندر ترغیبی مہم چلانے کی بات کی.
مولانا اسعد صاحب اور مولانا طیب صاحب نے فرمایا کہ سب سے پہلے علماء اور حفاظ کو سلطان پور کے ضرورت مندوں (جو ممبئی و اطراف میں رہتے ہیں ) کے تعاون کے لئے آگے آنا چاہئے پھر ان شاء اللہ دوسرے حضرات بھی آگے آئیں گے .
مولانا عالم ندوی صاحب نے فورا SVS کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے دو ہزار روپے کا تعاون پیش کیا
جس پر مولانا حبیب الرحمن صاحب’ مولانا طیب صاحب’ مولانا اسعد صاحب ‘حافظ نوشاد صاحب’ حافظ اسجد صاحب’ مولانا نسیم صاحب’ عرفان بھائی وغیرہ نے بھی اپنا اپنا زریں تعاون پیش کیا
اللہ تعالی قبول فرمائیں ( آمین )
ہم سلطان پور وکاس سنگھ (علماء گروپ) کے تمام معززین کے شکر گزار ہیں ‘ جو اپنا قیمتی وقت نکال کر اس میٹنگ میں تشریف لائے اور اپنوں کی خدمت کے تئیں ‘ نیک جذبات کا ثبوت پیش کیا ۔
مولانا عالم ندوی صاحب کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی،
شرکاء مجلس میں مندرجہ ذیل حضرات کا نام قابل ذکر ہے۔
مولانا مقیم صاحب ، مولاناحبیب الرحمن صاحب، حافظ ایوب صاحب ‘ حافظ اعظم صاحب ، حافظ اسجد صاحب وغیرہ