علاقہ کوکن میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل مولانا معین الدین حسن چودھری کنوینر نامزد
علاقہ کوکن میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل
مولانا معین الدین حسن چودھری کنوینر نامزد
ممبئی 19/ فروری
ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃعلماء ہند جس کا دائرہ عمل مکمل ہندوستان ہے،اس کی ریاستی اکائی جمعیۃعلماء مہاراشٹرکا صوبہ کے تیتیس اضلاع میں جماعتی نظام قائم ہے،جہاں پر جمعیۃعلماء کے ذمہ داران اور وابستہ افراد مختلف النوع دینی،ملی،سماجی خدمات انجام دیتے ہیں اوراسی کے ساتھ جمعیۃ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر ریاست کے اضلاع کا دورہ کر کے لوگوں کو جمعیۃعلماء کی تاریخ اورخدمات سے آگاہ کر تے رہتے ہیں اور لوگوں کوجماعت کے ساتھ منسلک ہونے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلہ میں کل علاقہ کوکن سے چندمعزز اشخاص پر مشتمل ایک وفد جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ،امام باڑہ روڈ،ممبئی پہونچا اور ذمہ داروں سے تبادلہ خیال کیا۔ مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹراور دیگر ذمہ داروں سے طویل گفت و شنید کے بعد سر دست علاقہ کوکن کے لئے پانچ رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی،جس کا کنوینر مولانا معین الدین حسن چودھری کو نامزد کیا گیا۔اور ان کو پورے علاقہ میں جمعیۃ علماء کی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے کرجماعت کو فروغ دینے اور اس کی خدمات سے لوگوں کو واقف کرانے کی ذمہ داری دی گئی۔
اس موقع پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر دفتر میں الحاج گلزار احمد اعظمی (سکریٹری قانونی امداد کمیٹی)مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم) حافظ محمد عارف انصاری (رکن) و دیگر موجود تھے۔جبکہ شرکاء وفدمیں مولانا معین الدین حسن صاحب چودھری،مولاناعبد السلام محمد سعید جلال صاحب،مولاناعبد المجید طیب جتام،مفتی اصغر اسماعیل کھوپٹکر اور قاری عثمان کار باری شامل تھے۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر