*اندرا پارک اور سید کالونی میں اصلاح معاشرہ کے شاندار پروگرام منعقد*
(موبائل کلچر نے آج ہمارے معاشرے کو مغربی معاشرت میں تبدیل کردیا ہے…. مولانا سہیل ندوی)
جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے تحت ہورہے محلہ محلہ اصلاح معاشرہ کے ضمن میں بتاریخ۔ یکم فروری بروز اتوار کو اندراپارک قدیم جالنہ میں بعد نماز مغرب پروگرام منعقد ہوا، جس میں محلہ کے بزرگ و نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس پروگرام کا حافظ عبدالواجد اور ان کے رفقاء نے خصوصی طور پراہتمام کیا، اسی طرح بتاریخ۔ ٤۔ فروری بروز جمعرات کو رات ساڑھے آٹھ بجے سید کالونی قدیم جالنہ میں اصلاح معاشرہ کا شاندارپروگرام منعقد ہوا، اسے بھی حافظ شہباز اور ان کے ساتھیوں نے منعقد کیا، اس پروگرام میں بھی محلہ کے نوجوانوں نے بڑے جوش و خروش سے کثیر تعداد میں شرکت کی، دونوں پروگرام کے شروع میں حافظ شہباز نے نعت شریف پیش کی، حافظ عبد الواجد اور ڈاکٹر عبد المقتدر عتیق نے مسلم نوجوانوں کی بے راہ روی کا تذکرہ کیا اور مسلم معاشرے کے خواص افراد کی اس کے بارے میں بے فکری و بے توجہی کوسنگین غلطی قرار دیا، خصوصاً مسلم لڑکیوں کی اسلامی تعلیمات اس کے زرین اقدار سے لا تعلقی کو موجودہ وقت کا بہت بڑا فتنہ بتایا،
اسی طرح مولانا عیسیٰ خان کاشفی ، مولانا سید احسان ندوی اور مفتی نعمان ندوی نے بھی اپنے خیالات اور بڑی مفید اور کارآمد تاثرات رکھے،
مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے دونوں پروگرام میں جمعیت علماء ہند کی حالیہ اصلاح معاشرہ کی مہم پر روشنی ڈالی اور اس کے ذریعہ مسلم نوجوان نسل کی دینی، اسلامی، اور اصلاحی کوششوں ہورہی ہیں اس کا تذکرہ کیا، آپ نے کہا کہ کسی قوم کے اچھے اور برے مستقبل کے بارے میں پیشن گوئی کرنا ہے تو اس قوم کے نوجوانوں کے افکار، خیالات ، جذبات اور ان کے موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لےلیں،
دونوں پروگرام کے بعد شرکاء جلسہ میں اصلاحی کمیٹیاں تشکیل دی گئی، اندرا پارک میں اصلاح معاشرہ کمیٹی میں یہ افراد ہیں،
حافظ عبد الواجد، بشیر بھائی، زبیر بھائی، سید جمال صاحب، سید پرویز صاحب، سید ضمیر صاحب، سید سمیر بھائی، ثاقب صاحب، سید یاسر، عبد الغفار بیگ صاحب، اسلم بھائی، آصف صاحب، حیدر بیگ، یاسر شیخ، سکندر صاحب، آفتاب بھائی، اظہر جاگیر دار، شیخ فیصل، شیخ ذاکر صاحب، فضل خاں، شیخ عاطف،
سید کالونی کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ارکان یہ ہیں،
حافظ شہباز صاحب، حمید بھائی،سید ندیم،حسین چاؤش، سید شفیق، سید سیف ، سید توحید، منظور با حکیم، سید عمر، ریان چاؤش، ابوذر سوداگر، محمد ثاقب، سرفراز قریشی، محسن پٹھان، کیف صدیقی، شیخ ارشد، شیخ پرویز، اویس چاؤش،محمد سفیان، آفتاب مرزا، سید شہناز، مبارک چاؤش، اشرف قریشی، سید سمیر، اسرار قریشی، ساحل شیخ، شیخ چاند، شیخ ارشد، نعمان ہاشمی، ارباز چاؤش، کیف پٹھان، شعیب پٹھان، سید کاشف، سید دانش، شیخ جنید، شیخ فیروز، سفیان چاؤش، سید فرید، ارمان شیخ، حسیب پٹھان،
دونوں جگہوں کے افراد نے اصلاح معاشرہ کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے جمعیت کی بتائی ترتیب پر کام کرنے کا وعدہ کیا،