کسان الائنس مورچہ کی جانب سے کسان مخالف بل کے خلاف ۱۵ جنوری کے مورچہ کو کامیاب بنانے کی غرض سے علاقائی سطح پر ملاقاتیں: پٹھان واڑی ، ملا ڈ گردوارہ میں کی گئی ملاقات
کسان الائنس مورچہ کی جانب سے کسان مخالف بل کے خلاف ۱۵ جنوری کے مورچہ کو کامیاب بنانے کی غرض سے علاقائی سطح پر ملاقاتیں: پٹھان واڑی ، ملا ڈ گردوارہ میں کی گئی ملاقات
کسان الائنس مورچہ ۱۵ جنوری کے مورچہ سے پیشگی ممبئی کے سیکڑوں علاقوں میں دورے کرکے مورچہ کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کسان الائنس مورچہ کے اجلاس کے تحت کسان مخالف بل کے خلاف 15 جنوری کو ہونے والےمورچہ کو کامیاب بنانے کے لیے۲ جنوری کو شام 8 بجے نشست بمقام پٹھان واڑی ملا ڈ میں انعقاد کیا گیا ۔ تمام سماجی تنظیمیں،ہم خیال سنستھاوں،طبقات کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ کسان الائنس مورچہ ۱۵ جنوری کو رانی باغ سے کالا گھوڑا تک مورچہ لے جانے والا ہے اور یہ مورچہ کسانوں کی قیادت میں منعقد ہوگا۔
پٹھان واڑی مقام کی نشست میں مقررین کے بطور شاکر شیخ صاحب، دیپک پال،امرجیت سنگھ، عظمت خان اور فیروز خان صاحب نے خطاب کیا۔ شاکر صاحب نے تینوں جابرانہ بلوں کی مخالفت میں گفتگو کی اور الائنس کی جانب سے مزید حکمتِ عملی کو روشناس کروایا۔ساتھ ہی ساتھ عظمت خان نے بڑے پیمانے پر مشترکہ جدو جہد کے متعلق اپیل کی۔فیروز خان (ذمے دارکسان الائنس مورچہ ویسٹرن ممبئی) نے بھی ملاقاتوں کے ذریعے پیغام کی منتقلی اور مورچہ کی کامیابی پر بات کی۔ دیپک پال اور امرجيت سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دوسری نشست ۳ جنوری بوقت صبح 9 بجے ملا ڈ کے گردوارہ میں منعقد ہوئی۔ گردوارہ کے ذمے داران کے ساتھ کسانوں کے ساتھ ہو رہی نا انصافی پر مفصّل گفتگو ہوئی۔ ساتھ ہی ساتھ ایسے مشکل وقت میں مناسب اور لازمی حکمتِ عملی اختیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ گردوارہ کے تمام ذمے داران نے ہمارے ۱۵ جنوری کے مورچہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس ملاقات میں فیروز خان(انچارچ ویسٹرن ممبئی کسان الائنس مورچہ)، عظمت خان، سلیم بھا ٹی،عرفان خان اور محمد ناظم وغیرہ شامل تھے۔
تمام ہی سکھ بھائیوں نے مزید علاقائی سطح پر اور قرب و جوار کے متعلقین کو اس مورچہ میں شامل کرکے مورچہ کو کامیاب بنانے کا وعدہ کیا۔