ممبئی میں ایس آئی او کے نومنتخب قومی صدر سلمان احمد کا استقبال

ممبئی میں ایس آئی او کے نومنتخب قومی صدر سلمان احمد کا استقبال
وکرولی پارک سائٹ: ۱۸ دسمبر بروز جمعہ کو سٹوڈنٹ اور یوتھ لیڈر سلمان احمد ایس آئی او کے نومنتخب قومی صدر کا ممبئی میں استقبال کیا گیا۔
ایس آئی او ممبئی اور جماعت اسلامی ہند وکھرولی پارک سائٹ کی جانب سے وکرولی پارک سائٹ میں استقبالیہ پروگرام بعنوان "ممبئی ویلکمس سلمان احمد” منعقد کیا گیا۔ جس میں طلباء و نوجوانوں کی مختلف تنظیموں کے لیڈران نے شرکت کی۔
ابتدائی پروگرام ذیشان صاحب کی قرآنِ مجید کی تلاوت اور عابد خان صاحب کی افتتاحیہ پر مبنی رہا۔ جس کے بعد ونیت صاحب (سوشل ایکٹوسٹ، رکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی) نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا کہ سلمان صاحب کا یہ سفر ایک اکیلے شخص کا سفر نہیں بلکہ ان کی پشت پر پوری ایک ٹیم ہے۔
ریاست مہاراشٹرا ساؤتھ زون کے نومنتخب صدر سلمان خان صاحب نے کہا کہ اللہ نے ہمیں ایک مقصد کے تحت یہاں پیدا کیا ہےاور اللہ تعالیٰ دیکھنا چاہتا ہے کہ کون ہیں جو تم میں احسن عمل کریں۔
ایڈوکیٹ عاصم خان صاحب (سوشل ایکٹوسٹ) نے اپنے زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلمان احمد اور ایس آئی او کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر سلمان احمد صاحب نے کہا کہ اسلام میں قیادت اسے نہیں دی جاتی جس کے دل میں اس کی خواہش ہو۔ عہدہ و منصب کوئی اعزاز نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کے تعلق سے آخرت میں اللّٰہ باز پرس کر ے گا۔  اگر کوئی وزیراعظم کے منصب پر فائز کیا گیا ہے تو گو کہ وہ منصبی  لحاظ سے ملک کا طاقتور ترین شخص ہے مگر وہ اپنے شہریوں پہ ظلم کر کے اللہ کے بازپرس سے بچ نہیں سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی او بنیادی طور پر ایک آئیڈیالوجیکل اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن ہے ۔ہماری آئیڈیالوجی اسلام ہے ۔اسلام کے تین بنیادی اصول ہیں۔ توحید رسالت اور آخرت ہم جو کچھ بھی یہاں کرتے ہیں اس کا محاسبہ اس دنیا میں ہو یا نہ ہو آخر ت میں یقیناً ہوگا ۔