یوم انسانی حقوق کے موقع پر حلقہء خواتین جماعت اسلامی ہند ممبئی شہرکے زیر اہتمام  ویبنار کا انعقاد

یوم انسانی حقوق کے موقع پر حلقہء خواتین جماعت اسلامی ہند ممبئی شہرکے زیر اہتمام  ویبنار کا انعقاد

ممبئی 10 دسمبر : آمنا سامنا میڈیا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو پچاس سال پہلے ہمیں انسانی حقوق کی تعلیم دی تھی، جسے عام کرنا ہمارا فرض ہے: مجتبٰی فاروق خان
10 دسمبر ہر سال عالمی یوم انسانی حقوق کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند حلقہ خواتین ممبئی میٹرو کی جانب سے ایک ویبنار منعقد کیا گیا۔
جس کا عنوان ” ہر انسان کے حقوق ہیں ۔”

اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ پروین صاحبہ جماعت اسلامی ہند کی کارکن ہیں ۔انہوں نے اس پروگرام کی غرض و غایت بیان کی۔
آسیہ نذیر شیخ جو گرلزاسلامک آرگنائزیشن کی ممبر ہیں انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ خطبہ جو 1450 سال پہلے حجۃ الوداع پر آپ نے حقوق انسانی کے منشور پر دیا تھا اسے مکمل ہندی اور انگریزی میں پڑھا ۔

محترمہ ویکی شندے صاحبہ نے مخنث(Eunuchs) کے حقوق پر واضح طریقے سے بات رکھی یہ خود اس تنظیم سے جڑی ہیں جو لوگوں کے اور مخنث کے حقوق پر کام کرتی ہیں ۔

محترمہ فلاویہ ایگنس جو کہ اڈوکیٹ اور
(Humans Right Activist)
بھی ہیں اور ایک تنظیم سے جڑی ہیں انہوں نے عورتوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس پر اپنے خیالات رکھے اور حکومت کی طرف سے ان پر جو ناانصافی ہو رہی ہے اسے ظاہر کیا۔بچہ مزدوری پر روک لگائی جائے اس بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔ انہوں نے یہ بھی فرمایا کے NRC اورCAA کا کالا قانون سراسر حقوق انسانی کے خلاف ہے۔ابھی جو کسانوں پر ظلم ہو رہا ہے اس پر بھی روشنی ڈالی۔

محترم مجتبٰی فاروق صاحب جو جنرل سکریٹری ہیں نئی دہلی مجلس مشاورت جماعت اسلامی ہند کے، آپ کا عنوان تھا، “انسانی حقوق اسلام کی روشنی میں۔” اس عنوان پر بہت ہی عمدہ طریقے سے آپ نے بتایا کہ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو پچاس سال پہلے ہمیں انسانی حقوق کی تعلیم دی تھی، جسے عام کرنا ہمارا فرض ہے۔ عورتوں کی اہمیت کو بھی آپ نے اسلامی طریقے سے واضح کیا۔ملک میں جتنے حقوق انسانی کی پامالی ہو رہی ہے انکا ذکر کرتے ہوئے خواتین سےخاص خطاب کرتے ہوئے فرمایا کےاب activism کے طرف آنے کا وقت آگیا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شکریہ کے کلمات ڈاکٹرفریدہ اختر صاحبہ نے ادا کیے یے جو کہ ممبئی میٹرو حلقہ جواتین کی سیکریٹری ہیں۔

میڈیا سیل،جماعت اسلامی ہند،حلقہ خواتین۔ممبئ میٹرو۔