حیدر آباد کے میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں مجلس کی بہترین کارکردگی پر مبارک باد سیف الاسلام مدنی!
کانپور (شکیب الاسلام) حیدرآباد میں ہوئے کارپوریشن الیکشن میں آل.انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ۵۱ سیٹوں میں سے ۴۴سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جو ایک بہترین کامیابی ہے اسی کے مد نظر پارٹی کے سینئر رکن اورضلع کانپور دیہات سے ایم آئی ایم کے میڈیا انچارج سیف الاسلام مدنی نے پارٹی کے کارکنان اور بیریسٹر اسد الدین اویسی سے اظہار تشکر اور پارٹی کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ایک پروگرام بھی کیا، جس میں مجلس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا، اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی، نیز مولانا عبد الماجد قاسمی، اور ایم آئی ایم کے نوجوان اور فعال رکن فضل رب قاسمی نے مالا ڈال کر اور مٹھائی کھلاکر سیف الاسلام مدنی کو مبارک باد دی،
اس موقع پر سیف الاسلام مدنی نے کہا کہ مجلس کے امیدواروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہ در اصل پارٹی کی خدمات کا نتیجہ ہے ہماری پارٹی بلا تفریق مذہب ومسلک سبھی کے لئے کام کرتی ہے، اور عوام کو ہر ممکن مدد پہونچانے کی کوشش کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے بھی مجلس کا ساتھ دیا اور ان پر اعتماد قائم رکھا!
انہوں نے حیدر آباد میں بی جےپی کی بڑھتی ہوئی سیٹوں پر کہا کہ یہ محض وقتی کامیابی ہے، جو کچھ دنوں تک انہیں خوشی تو دے سکتی ہے لیکن یہاں انکی سیاست اثر نہیں جماسکتی، اس الیکشن میں بی جےپی ہائی کمان کے پوری قوت استعمال کرنے کے بعد انکو اتنی سیٹیں نصیب ہوئی ہیں تو کوئی بڑی بات نہیں ہے، مجلس اتحاد المسلمین کو بی جےپی سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹی آرایس کے ووٹرس ضرور بٹے ہیں اس پر انکو توجہ دینی چاہئے اور آگے کے لئے حکمت عملی تیار کرنی چاہئے تاکہ آئندہ ودھان سبھا الیکشن میں انکے ووٹر بی جےپی کو فائدہ نہ پہونچائے!