مولانا جنید احمد بنارسی کے انتقال پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے سابق صدر اور ممبئی شہر کے مشہور تاجر مولانا جنید احمدبنارسی ندوی صاحب کابروز جمعرات26/نومبر2020 دوران علاج دہلی کے الشفا ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔اناللہ و انا الیہ راجعون
مولانا مرحوم کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے، اور”الشفا ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل“ ابو الفضل انکلیو،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی میں زیر علاج تھے۔
آپ کا آبائی وطن شہر بنارس تھا اور وہاں کے مشہور عالم دین مولانا محمد اسحاق بنارسی کے صاحبزادے تھے۔آپ کے خاندان کو یہ شرف حاصل ہے کہ کاشی (بنارس) کی تاریخی شاہی ”گیان واپی مسجد“کی امامت ایک مدت سے اسی خاندان میں چلی آرہی ہے۔
آپ تجارت کے ساتھ دینی اور ملی کاموں میں بھی دلچسپی لیتے تھے۔ عروس البلاد ممبئی کے مشہور دینی ادارہ دار العلوم امدادیہ،ممبئی کے صدرتھے۔
مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا جنید احمد بنارسی صاحب جمعیۃعلماء کے قدیم کارکنوں اور جماعتی کاموں میں بہترین رفیق تھے۔آپ کم و بیش آٹھ سال (1986ء سے 1994ء تک)جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدارت کے منصب پر فائز ر ہے۔آپ ایک باصلاحیت عالم دین،کامیاب تاجر ہونے کے ساتھ بہترین منتظم بھی تھے۔آپ کا بھرا پراکنبہ ہے۔ممبئی سے لیکر دہلی تک آپ کے صاحبزادگان کا وسیع کاروبار پھیلا ہوا تھا،زندگی کا زیادہ تر عرصہ ممبئی میں گزارا،پچھلے کچھبرسوں سے اپنے ایک فرزند کے یہاں دہلی میں مقیم تھے۔
ہم اراکین جمعیۃعلماء مہاراشٹر مولانا مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے ائمہ مساجد،ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے درخواست کی ہے کہ مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹرمولانا جنید احمد بنارسی کے انتقال پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے سابق صدر اور ممبئی شہر کے مشہور تاجر مولانا جنید احمدبنارسی ندوی صاحب کابروز جمعرات26/نومبر2020 دوران علاج دہلی کے الشفا ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔اناللہ و انا الیہ راجعون
مولانا مرحوم کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے، اور”الشفا ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل“ ابو الفضل انکلیو،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی میں زیر علاج تھے۔
آپ کا آبائی وطن شہر بنارس تھا اور وہاں کے مشہور عالم دین مولانا محمد اسحاق بنارسی کے صاحبزادے تھے۔آپ کے خاندان کو یہ شرف حاصل ہے کہ کاشی (بنارس) کی تاریخی شاہی ”گیان واپی مسجد“کی امامت ایک مدت سے اسی خاندان میں چلی آرہی ہے۔
آپ تجارت کے ساتھ دینی اور ملی کاموں میں بھی دلچسپی لیتے تھے۔ عروس البلاد ممبئی کے مشہور دینی ادارہ دار العلوم امدادیہ،ممبئی کے صدرتھے۔
مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا جنید احمد بنارسی صاحب جمعیۃعلماء کے قدیم کارکن اور جماعتی کاموں میں بہترین رفیق تھے۔آپ کم و بیش آٹھ سال (1986ء سے 1994ء تک)جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدارت کے منصب پر فائز ر ہے۔آپ ایک باصلاحیت عالم دین،کامیاب تاجر ہونے کے ساتھ بہترین منتظم بھی تھے۔آپ کا بھرا پراکنبہ ہے۔ممبئی سے لیکر دہلی تک آپ کے صاحبزادگان کا وسیع کاروبار پھیلا ہوا تھا،زندگی کا زیادہ تر عرصہ ممبئی میں گزارا،پچھلے کچھ برسوں سے اپنے ایک فرزند کے یہاں دہلی میں مقیم تھے۔
ہم اراکین جمعیۃعلماء مہاراشٹر مولانا مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ غمگین کنبہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے ائمہ مساجد،ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے درخواست کی ہے کہ مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر