جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر حلقہء خواتین‌ کی جانب سے ہاتھرس میں کی گئی بربریت وحیوانیت کے خلاف احتجاج

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر حلقہء خواتین‌ کی جانب سے ہاتھرس میں کی گئی بربریت وحیوانیت کے خلاف احتجاج

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر حلقہء خواتین‌ کی جانب سے ہاتھرس میں کی گئی بربریت وحیوانیت کے خلاف 13اکتوبر کو 3 تا 5بجے کے درمیان اندھیری ، میرا روڈ اور کرلا ریلوے اسٹیشن کے باہر خاموش احتجاج کیا گیا۔دورانِ احتجاج خواتین نے اپنے غصّے کا اظہار کیا اور پولیس و انتظامیہ کی سرد مہری کو بھی للکارا۔ واضح رہے کہ ہاتھرس عصمت دری و قتل کیس کو دن کا وقت گزر چکا ہے۔اب تک خاطیوں کو کیفرکردار پہنچانے کے بجائے یو پی حکومت غیر ضروری طور پر معاملے کو مختلف زاویوں میں رجھا کر معاملے کی سنگینی کا خاتمہ کر رہی ہے۔آخر ریاستی حکومت اِس قسم کی سنگین واردات کو اتنا عدم توجہی کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہے؟اور اُس پر کمال کی بات یہ ہے کہ مرکز بھی واضح رہنمائی یا احکامات کو صادر نہیں کر رہا۔اگر آگے بھی اسی طرح کے واقعات رونما ہوتے گئے تو ظالم مزید طاقت ور اور مظلوم انصاف سے پر ہوجائے گا۔ موجود خواتین نے تمام ہی بلتکاریوں و قاتلوں کو فوری طور پر مقدمہ عائد کرکے عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے


کل بروز بدھ کو جماعت اسلامی ہند کُرلا کی مقامی خواتین بھی اسٹیشن کے باہر احتجاج کی کوشش کریں گے۔ خواتین کا مجموعی احساس یہ رہا کہ اِس قسم کی واردات اور ظلم و بربریت کی خلاف ورزی کرنے کی خاطر ہمیشہ یک جٹ ہو کر اُس کے خاتمے کے لیے جد وجہد کرتے رہیں گے۔

ممتاز شیخ
انچارج حلقہء خواتین
جماعت اسلامی ہند ممبئی