جماعت اسلامی ہند نے کسان بل قانون کے تحت ہونے والی نا انصافی کے تحت کلکٹر سے کی ملاقات،میمورنڈم کیا پیش

جماعت اسلامی ہند نے کسان بل قانون کے تحت ہونے والی نا انصافی کے تحت کلکٹر سے کی ملاقات،میمورنڈم کیا پیش

کسانوں کے متعلق راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا بل انتہائی ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہے، ساتھ ہی ساتھ کارپوریٹس کو بڑھاوا دینے کی حکومت کی منظم کوشش ہے : عبد الحسیب بھا ٹکر (ناظمِ شہر ممبئی جماعت اسلامی ہند)

جماعت اسلامی ہند کے وفد نے آج بتاریخ ۳۰ ستمبر کو بوقت ۱۱ بجے ضلعی کلیکٹر کے آفس باندرا میں ملاقات کی اور میمورنڈم پیش کیا۔کلکٹر صاحب کی غیر موجودگی کے سبب میمورنڈم اسسٹنٹ کلکٹر کو دیا گیا۔اُنھوں نے اس یقین دہانی کروائی کہ یہ سفارشات بذریعہ میمورنڈم مرکز وزیرِ اعظم تق پہنچائی جائے گی۔
عبد الحسیب بھا ٹکر صاحب (ناظمِ شہر ممبئی جماعت اسلامی) نے صحافیوں سے مخاطب ہو کر اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ راجیہ سبھا میں منظور شدہ بل کسانوں کے حق میں انتہائی جابرانہ اور غیر منصفانہ ہے۔
حکومت کے مطابق اگر کارپوریٹ سیکٹر زراعت میں سرمایہ کاری کی طرف رجوع کرتا ہے تو اس کا حتمی فائدہ کسانوں کو ہوگا لیکن معاملہ اس کے بالکل بر عکس ہے۔ یقیناً یہ کسانوں کے واجبی مطالبات کو پورا نہیں کرتا ہے۔سمراٹ بدھ وہار کے رکن سنیل ادسلے نے کہا کہ “کسان پہلے سے کافی خسارے کی زندگی بسر کرتے رہے ہیں،اُن میں بیشتر فصل کی خرابی کے باعث بڑے پیمانے پر گھاٹے میں مبتلا ہو جایا کرتے ہیں،ہونا تو یہ چاہیے کہ حکومت کسانوں کے خصوصی ٹیکس میں رعایت برتتے، انہیں تیار شدہ بیج کی بڑے پیمانے پر فراہمی کرتے لیکن یہ ناقص قانون مزید کسانوں کی کمر توڑ دے گا”۔
جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کے سیکرٹری شاکر شیخ کے مطابق زراعتی میدان میں یہ نجکار ظالمانہ کارپوریشنز آئیں گی اور پہلے کسانوں کو ان کے فائدے کے لئے راغب کرنے کے لئے اسکیمیں لائیں گی اور جیسے ہی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹیوں اور کم سے کم سپورٹ پرائس سکیم کا خاتمہ ہوگا ، وہ ان کی اصل نوعیت کو ظاہر کردیں گے اور کسانوں کو ان کی شرائط و ضوابط سے اتفاق کرنے پر مجبور کریں گے۔اس طرح کسانوں کو ایک بڑی مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔ نالندا بدھ وہار کے ممبر نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
مکمل صورتحال کا مجموعی جائزہ لیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس قانون پر نظرِ ثانی کرے، راست طور پر جو خامیاں دکھائی دے رہی ہیں،انہیں درست کرنے کی طرف پیش قدمی کرے۔