پڑھے گا بہار۔۔۔بڑھے گا بہار،شمس عالم قاسمی

پڑھے گا بہار۔۔۔بڑھے گا بہار،شمس عالم قاسمی
سیتامڑھی،تھانہ نانپور،بوکھرا پنچایت،کریم گنج جھٹکی کے زیر اہتمام مدرسہ اصلاح المسلمين میں ایک تعلیمی بیداری و انعامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تقابلی امتحان میں شرکت کرنے والے گاؤں کے تمام مسلم و غیر مسلم طلبہ و طالبات کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا
آٹھویں جماعت 8th Class
1 اول زینب خاتون محمد سالم صاحب 2 دوم محمد شاہد علی
3 سوم فاطمہ زہرہ
نویں جماعت 9th Class
1 اول مہ جبیں محمد فیروز
2 دوم رام کمار سریندر رائے
3 سوم سفرین پروین
دسویں جماعت 10th Class
1 اول تمیم اکرم سمیع احمد
2 دوم محمد شہباز
3 سوم محمد اشتیاق اور نزہت فاطمہ
بارہویں جماعت 12th Class
1 اول محمد ناہید محمد زاہد
2 دوم تیجسوی کمار
3 سوم پوزیشن پھول بی بی عبدالرحیم
عربی درجات
1 اول محمد شمس عالم ذاکر حسین
2 دوم محمد عارف محمد مرتضی
3 سوم محمد احتشار
درجہ حفظ
1 اول محمد اکرم محمد داؤد
2 دوم محمد شاکر محمد صابر
3 سوم محمد سلمان محمد أنظار
تمام شرکاء کو عمومی انعام(کاپی،قلم،اور سرٹیفکیٹ)
اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو خصوصی انعام(کاپی،قلم، دیوارگھڑی، اور سرٹیفکیٹ سے نوازا کر حوصلہ افزائی کی گئی
علاوہ ازیں گاؤں میں کوچنگ سینٹر کے تمام اساتذہ کو مومینٹو دیا گیا
نیز اس سال میٹرک اور انٹر پاس کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو بھی مومینٹو سے نوازا گیا
مدرسہ جامعہ سلمه للبنات کے مہتمم جناب قاری ریحان صاحب کی زیر صدارت اور جناب عبدالسميع صاحب کی زیر سرپرستی اجلاس کا آغاز ہوا جبکہ اسکی نظامت مدرسہ کریمیہ بشارت العلوم کے ناظم تعلیمات مولانا رضاء اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے فرمائی، معروف شاعر اسلام بلبل باغ مدینہ جناب قاری مزمل حیات صاحب نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کے قلوب کو محظوظ کیا، انڈین پبلک اسکول کے ذمہ دار حضرت مولانا سجاد خلیق صاحب قاسمی صاحب دامت برکاتہم نے مجمع عام سے خطاب فرمایا اور علم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، ماسٹر عقیل عرف چنو صاحب نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور مفید مشوروں نوازا،دی سن رائز بپلک اسکول کے چیئرمین جناب شہباز صاحب نے بھی تعلیمی بیداری کے عنوان سے اپنے تجربات و مشاہدات سے سامعین آگاہ کو کیا، مولانا تنویر عالم صاحب مظاہری نے تنظیم کے اغراض و مقاصد و کارگزاری کو تفصیل کے ساتھ پیش فرمایا،جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طالب علم اور اس پروگرام کے منتظم جناب فہیم اکرم صاحب نے شرکاء بزم سے گاؤں کی تاریخ اور جنرل نالج کے کئی سوالات کئے اور صحیح جواب دینے والوں کو میڈل سے نوازا علاوہ ازیں پانچ طلبہ و طالبات نے بھی اردو، انگلش اور ہندی میں اپنی تقریری صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا، تنظیم کے سرپرست حضرت مفتی حیدر جمال صاحب قاسمی دامت برکاتہم، گاؤں کی معروف شخصیت حاجی مجیب الرحمن صاحب،جناب عابد حسین صاحب، جناب احمد رضا عرف روہی صاحب، اور ماسٹر ننہے صاحب کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت فرماکر اس مجلس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، تنظیم کے صدر محمد شمس قاسمی، سابق صدر محمد امتیاز صاحب ندوی نے اپنے ایک برقی پیغام کے ذریعے تقابلی امتحان میں شریک ہونے والے، اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی، ان کے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے اپنے دلی جذبات و نیک خواہشات کا اظہار فرمایا، اجلاس میں تشریف لانے والے مہمانوں، اس پروگرام کیلئے تعاون پیش کرنے والے کارکنوں اور گاؤں کے تمام ذمہ دار حضرات کا بھی تہ دل شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اشتہار کے ذریعہ پڑھے گا بہار بڑھے گا بہار کا نعرہ دے کر معاشرے میں سماجی ترقی اور تعلیمی بیداری کی فضا ہموار کرنے کی بہت ہی عمدہ کوشش کی گئی