تقابلی امتحان میں طلباءو طالبات کی شرکت

تقابلی امتحان میں طلباءو طالبات کی شرکت
شمس عالم قاسمی

سیتامڑھی، تھانہ نانپور، بوکھرا پنچایت،کریم گنج جھٹکی میں اللہ تعالٰی کے خاص فضل و کرم اور عوام الناس کے تعاون و توجہات سے عوامی اصلاحی کمیٹی کے زیر اہتمام پچھلے آٹھ نو سالوں سے علاقے میں خدمت خلق کا فریضہ انجام دیا جارہاہے حسب استطاعت تنظیم نے مختلف میں میدان میں نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے اور اپنے مقصد کی طرف تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے
تنظیم کے زیر اہتمام چلنے والی تحریک(تعلیمی بیداری مہم) کی جانب سے مدرسہ اصلاح المسلمين کریم گنج جھٹکی میں آج بروز اتوار ٢٤ محرم الحرام ١٤٤٢ھ بمطابق 13 ستمبر 2020ء کو ایک تقابلی امتحان کا انعقاد ہوا، جس میں دینی و عصری درسگاہوں میں تعلیم حاصل کرنے والے گاؤں کے مسلم و غیر مسلم تقریبا ڈیڑھ سو طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن فارم حاصل کر کے بڑی تعداد میں تقابلی امتحانات میں حصہ لیا
جس میں آٹھویں، نویں، میٹرک، انٹر، عالم اور درجہ حفظ کے طلباء نے شرکت کی
شاعر اسلام قاری مزمل حیات صاحب، مولانا تنویر عالم مظاہری صاحب اور حافظ نورعین آزاد صاحب نے حفظ کے بچوں کا امتحان لیا اور مولانا رضاءالله صاحب قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ کریمیہ بشارت العلوم بوکھرا اور حافظ شفاءاللہ صاحب نے عربی درجات کے طلبہ کا امتحان لیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم محمد فہیم اکرم، محمد دانش صاحب اور محمد سجاد عرف کالے صاحب نے اسکول اور کالج کے طلبہ کا اکزام لیا
گاؤں کی متعدد معلمات نے امتحان ھال میں طالبات کی نگرانی کا فریضہ انجام دیا
تمام طلبہ و طالبات نے بڑے اچھے طریقے سے سوشل ڈسٹنسنگ کا اہتمام کرتے ہوئے امتحان میں شرکت کیا
محمد شمس عالم قاسمی نے اپنے ایک پیغام کے ذریعہ تمام لوگوں کو اطلاع دی کہ بروز جمعہ 25 ستمبر 2020 کو مدرسہ اصلاح المسلمين میں تعلیمی بیداری اجلاس کا انعقاد ہوگا
جس میں تقابلی امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے گرانقدر انعامات سے نوازا جائے گا اور امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کو خصوصی انعام دیا جائے گا تاکہ ہمارے معاشرے میں علم کے حصول کے تئیں بیداری پیدا ہو،جہالت کا خاتمہ ہو اور ہمارا سماج ترقی کی راہ پر گامزن ہو، تنظیم کی اس جدوجہد سے علاقے میں ایک تعلیمی انقلاب کا آغاز ہوگا، ہمارے نوجوان بچے تعلیمی میدان میں ترقی کریں گے، ہمارا گاؤں اور سماج ترقی یافتہ و تعلیم  یافتہ ہوگا، ان شاءاللہ اس تعلیمی اجلاس میں علاقے کے معتبر دانشوران کو مدعو کیا جائے گا جو طلباء و طالبات کے زندگی کو سنوارنے، تعلیمی میدان میں پیش آنے والے مشکلات سے نمٹنے اور تابناک مستقبل کی تعمیر کیلئے اپنے مفید مشوروں اور تجربات سے آگاہ کریں گے