سماجی و تعلیمی دنیا کی عظیم شخصیت پروفیسر ائی یو خان کی رحلت
برہانی کالج کے سابق پروفیسر اور مسلم نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کی ترغیب و رہنمائی کی بنیاد رکھنے والی معروف این جی او نیڈز (NEEDS)کے صدر پروفیسر ائی یو خان کا بروز پیر ٢٤ اگست کو برودہ کے ایک اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا بعد ازاں منگل کی صبح واپی میں انکی تدفین ہوئی جہاں وہ پچھلے کئی سالوں سے مقیم ہیں ممبئی میں انکی رہائش گاہ مجگاوں میں ہے جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ طویل عرصے تک مقیم رہے۔ وہ ممبئی کے تعلیمی، سماجی، ادبی اور سیاسی حلقوں میں قدر و منزلت اور عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ انکی خدمات کا دائرہ ہمیشہ وسیع رہا۔ جسے انھوں نے آخری ایام تک جاری رکھا۔ واپی میں ایک اسکول بنائی ساتھ ہی ساتھ میڈیکل خدمات بھی شروع کی تھی۔ مرحوم آصف خان، سلیم الوارے، محمود پرویز انصاری ، سید اقبال،طارق انصاری، فیروز خان(مقیم کینیڈا) اور مرحوم کا طویل عرصے تک ساتھ رہا اور پوری ٹیم نے مسلم نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے انتھک کوششیں کی۔