شادی سے انکار پر خاتون ڈاکٹر کا بے رحمانہ قتل، ملزم گرفتار
آگرہ، 20 اگست
یوپی کے آگرہ میں 26 سالہ ڈاکٹر یوگیتا گوتم کے قتل کے الزام ان کے معاون ڈاکٹر اور بوائے فرینڈ وویک تیواری کو گرفتار کیا گیا ہے، خیا ل رہے کہ وویک تیواری نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ یوگیتا سے شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن اس نے شادی سے انکار کردیا۔ ڈاکٹر وویک نے تفتیش میں بتایا کہ منگل کی شام میں یوگیتا سے ملنے آگرہ آیا تھا۔ یوگیتا کار میں بیٹھی تھی، اسی دوران ا س سے بحث شروع ہوگئی، یہ تکرار تنی بڑھ گئی کہ میں سخت برہم ہوگیا، اور طیش میں آکر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا، میں نے سوچا کہ وہ مری نہیں،اپنی گاڑی میں رکھی گئی چھری اس کے سر اور چہرے پر کئی وار کئے، او رجب وہ مردہ ہوگئی، تو اس کی لاش ویران جگہ پر پھینک دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کاآپس میں 7 سالہ قدیم تعلق تھا۔یوگیتا کی لاش بدھ کے روز آگرہ کے ڈوکی علاقہ میں بمرولی گاؤں کے قریب ایک کھیت سے دریافت ہوئی تھی۔ اس کے سر اور چہرے پر بہیمانہ طریقہ سے حملہ کیا گیا۔ یوگیتا نے لوئر اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی تلاشی میں جیب سے کوئی شناختی کارڈ یا دوسرے دستاویزات نہیں ملی ہیں۔ موبائل بھی غائب تھا۔بالآخر اس لاش کی شناخت ڈاکٹر یوگیتا گوتم کے طور پر ہوئی، جو ایس این میڈیکل کالج میں خواتین کے امراض کے شعبہ میں پی جی کی طالبہ تھی، یوگیتا منگل کی شام سے لاپتہ تھا۔بہن کی لاش برآمدہونے کے بعد یوگیتا کے بھائی ڈاکٹر موہندر نے ڈاکٹر و ویک تیواری پر شبہ ظاہر کیا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وویک شادی کے لئے یوگیتا پر مستقل دباؤ ڈال رہا تھا۔ یوگیتا نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ اسی باعث وویک تیواری نے اس کا قتل کردیا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر یوگیتا دہلی کی شیوپوری کالونی پارٹ- 2 میں رہتی تھی۔ اس نے ایم بی بی ایس 2009 میں مرادآبادکے ایک میڈیکل کالج سے کیا تھا۔ 3 سال قبل ایس این میڈیکل کالج میں پی جی میں داخلہ لیا تھا۔ وہ آگرہ کے تھانہ ایم ایم گیٹ کے نوری دروازہ میں کرایہ کے مکان میں رہتی تھی۔ غور طلب ہے کہ ملزم ڈاکٹر و ویک مرادآباد میڈیکل کالج میں یوگیتا سے ایک سال سینئر تھا، جب اس سے ملاقات ہوئی تھی۔خیال رہے کہ ملزم اور قاتل ڈاکٹر وویک تیواری کو گرفتار کرکے اس کی گاڑی اور آلہ قتل برآمد کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔