مدارس عربیہ میں آن لائن تعلیم ایک انقلانی قدم

مدارس عربیہ میں آن لائن تعلیم ایک انقلانی قدم
ـــــــــــ

ممبئی ۱۹ اگست، شہر کی قدیم اور مرکزی درسگاہ دارالعلوم امدادیہ محمد علی روڈ چونا بھٹی مرکز میں پوری کامیابی کے ساتھ آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے ـ
رمضان المبارک کے بعد مدارس عربیہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے، اس سال رمضان سے قبل ہی کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کردیا تھا، حالانکہ پچھلے دنوں بعض شعبوں میں لاک ڈاون میں رعایت کی گئی ہے مگر تعلیمی ادارے اب تک نہیں کھولے گئے ہیں اور فی الحال جس طرح کے حالات چل رہے ہیں اُس میں ابھی لگتا بھی نہیں ہے کہ جلدی ہی تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تقریبا ایک تہائی سال گزرنے کو ہے، طلبا کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، اس لئے مدرسہ کے اساتذہ دیگر اراکین نے ماہرین تعلیم سے مشورے بعد آن لائن تعلیم کا آغاز کردیا ہے، الحمدللہ امید سے بہتر اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں ـ

ہندوستان میں مدارس عربیہ کے اندراس طرح کا یہ پہلا تجربہ ہے، اطلاعات مل رہی ہیں کہ بعض دوسرے مدارس بھی اسی انداز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں، امید کی جارہی ہے مدارس کے لئے یہ اقدام بہت مفید اور انقلابی ثابت ہوگا ـ